’’سمتھنگ ویری بیڈ اِز گوئنگ ٹو ہیپن ‘‘:ڈفر برادرز کی نئی سیریز کا ٹریلر جاری
Updated: March 15, 2026, 10:26 PM IST
| New York
نیٹ فلکس کی سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کا فائنل سیزن اس سال ریلیز ہو چکا ہے۔ اس سیریز کو مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔ اب ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے تخلیق کار ’’ڈفر برادرز‘‘ اپنی نئی ویب سیریز ’’سمتھنگ ویری بیڈ اِز گوئنگ ٹو ہیپن ‘‘ لے کر آ رہے ہیں، جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی سیریز۔ تصویر:آئی این این
نیٹ فلکس کی بہترین سیریز میں شمار ہونے والی ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے مداح آج بھی اپنے پسندیدہ شو کو بہت یاد کرتے ہیں اور اسے اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا پہلے کرتے تھے۔ اب شو کے تخلیق کار ڈفر برادرز نیٹ فلکس کا ساتھ چھوڑ کر پیراماؤنٹ کے ساتھ اپنی نئی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم جانے سے پہلے انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے مداحوں کو ایک تحفہ دے دیا ہے۔
ڈفر برادرز نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نیٹ فلکس چھوڑنے سے پہلے اس کے ساتھ اپنی دو ویب سیریز مکمل کریں گے۔ انہی میں سے ایک سیریز کا ٹریلر اب جاری ہو چکا ہے جس کا انتظار ہر ڈفر برادرز کے مداح کو تھا۔ اس سیریز کا نام ’’سمتھنگ ویری بیڈ اِز گوئنگ ٹو ہیپن ‘‘ ہے اور اب اس شو کا ٹریلر سامنے آ گیا ہے۔
۶؍ قسطوں پر مشتمل منی سیریز جب اس شو کی پہلی تصاویر جاری کی گئی تھیں تب ہی سے مداح اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ شو ۶؍قسطوں پر مشتمل ایک منی سیریز ہوگا جو’’ہاروَر اور سپرنیچرل‘‘ (مافوق الفطرت) صنف سے تعلق رکھتا ہے۔ سیریز کی کہانی ریچل اور نکی کے گرد گھومتی ہے۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی شادی ہونے والی ہے اور نکی، ریچل کو اپنی فیملی سے ملوانے لے جا رہا ہے۔ ٹریلر کا ماحول کافی تاریک ہے، لیکن کہانی بظاہر عام لگتی ہے۔ تاہم جو لوگ ڈفر برادرز کے انداز سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ ایک سادہ سی بات کو بھی کتنا دلچسپ بنا سکتے ہیں۔
ہیلی جے بوستن کون ہیں؟ اگر شو کی ڈائریکٹر کی بات کریں تو نیٹ فلکس کے ایک اور شاندار شو ’’بیبی رینڈیئر‘‘ کی ڈائریکٹر ہیلی جے بوستن اس سیریز کی ہدایت کاری کر رہی ہیں۔ ’’بیبی رینڈیئر‘‘ ایک بہترین سائیکولوجیکل تھرلر شو ہے اور نیٹ فلکس کے کامیاب شوز میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہیلی نے ’’برینڈ نیو چیری فلیور‘‘کو بھی ڈائریکٹ کیا ہے۔ ان کی ڈائریکشن میں ایک منفرد انداز پایا جاتا ہے جو شو کو عجیب مگر بہت دلچسپ زاویہ دیتا ہے۔ اسی وجہ سے مداح اس شو کے لیے اور بھی زیادہ پرجوش ہیں۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK