شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کے ایک ایکشن کے منظر کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کرنے کیلئے کہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان فوری علاج کیلئے امریکہ جائیں گے۔
EPAPER
Updated: July 19, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کے ایک ایکشن کے منظر کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کرنے کیلئے کہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان فوری علاج کیلئے امریکہ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو گولڈ ٹوبیکو انڈیا اسٹوڈیو، ممبئی میں اپنی فلم ’’کنگ‘‘ کیلئے ایک ایکشن کے منظر کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ایک مہینہ بیڈ ریسٹ کرنے کیلئے کہا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ نے بتایا کہ ’’شاہ رخ خان کی ٹیم نے ان کی طبیعت کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں دی ہے لیکن ۶۰؍ سالہ اداکار فوری علاج کیلئے امریکہ منتقل ہوگئے ہیں۔ ‘‘خبر کے شائع کئے جانے تک شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کیونکہ ان کی ٹیم کی طرف سے بیان ریلیز کئے جانے کاانتظار کیا جارہا ہے۔ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ، جو فی الحال گولڈین ٹوبیکو اسٹوڈیو میں کی جارہی ہے، اگلا نوٹس آنے تک روک دی گئی ہے۔
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ کا ٹریلر ۲۴؍ یا ۲۵؍ جولائی کو ریلیز ہوگا
اس تبدیلی کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تبدیلی آسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ ہندوستان اور بیرون ممالک میں مختلف مقامات پرکی جائے گی۔ امسال جنوری میں شاہ رخ خان نے یہ تصدیق کی تھی کہ سدھارتھ آنند فلم کی شوٹنگ کریں گے جنہوں نے ’’پٹھان‘‘ کی ہدایتکاری بھی کی تھی۔ فلم کو سدھارتھ مارفلکس پکچرز اور شاہ رخ خان کے ریڈچیلیز انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گا جبکہ یہ فلم اگلے سال کبھی بھی ریلیز ہوسکتی ہے۔ فلم میں ایس آر کے، کے علاوہ ابھیشیک بچن، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن نے اداکاری کی ہے۔