Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلمیں صرف سماجی اصلاح کے لیے نہیں، تفریح کے لیے بھی بنتی ہیں: سوناکشی سنہا

Updated: May 18, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

اداکارہ سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم’ سسٹم‘ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس دوران فلم کی تشہیر میں مصروف سوناکشی نے سنیما کے مقصد پر بات کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 اداکارہ سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم’ سسٹم‘ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس دوران فلم کی تشہیر میں مصروف سوناکشی نے سنیما کے مقصد پر بات کی۔ اپنی صاف گو رائے رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں کا واحد مقصد معاشرے میں تبدیلی لانا نہیں ہوتا۔ فلمیں صرف سماجی اصلاح کے لیے نہیں بلکہ تفریح کے لیے بھی بنائی جاتی ہیں۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ فلمیں بنیادی طور پر تفریح کے لیے بنتی ہیں اور اخلاقی تعلیم دینا فلم سازوں کا کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے : پاکستان: ’’دھرندھر ۲‘‘ کا جنون، نیٹ فلکس کا سرور کریش: رپورٹ

ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا’’میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ فلموں کو صرف معاشرے کو صحیح راستے پر لانے کا ذریعہ سمجھا جائے۔ فلمیں تفریح کے لیے بھی بنائی جاتی ہیں۔ صحیح اور غلط کی تعلیم ہمیں اپنے والدین اور اسکول سے ملنی چاہیے۔ یہ اداکاروں یا فلم سازوں کا کام نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے : آیوشمان کی ’پتی پتنی اور وہ دو‘ کی کمزور شروعات، پہلے دن صرف ۴ کروڑ کا کاروبار

سوناکشی نے کہا’’آج ہم ایک وکیل کی کہانی بنائیں گے، کل ہم ایک سیریل کلر کی کہانی بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ جا کر دوسروں کو قتل کرنا شروع کر دیں۔ اخلاقی اقدار اور اصول گھر میں سکھائے جاتے ہیں۔ یہ سکھانا ہمارا کام نہیں ہے۔‘‘ اداکارہ نے واضح کیا کہ فلموں میں ۱۲، ۱۶؍ یا۱۸؍ سال کے ناظرین کے لیے عمر کے حساب سے ریٹنگز موجود ہوتی ہیں۔ ناظرین خود صحیح اور غلط کے درمیان فرق سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سوناکشی نے کہاکہ ’’کئی بار فلموں کو لے کر بڑی بحث چھڑ جاتی ہے کہ یہ غلط ہے، اسے دکھانا نہیں چاہیے۔ معاف کیجیے، لیکن فلم ایک کہانی ہوتی ہے۔ ناظرین کو فلم کو تفریح کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ آخرکار یہ صرف ایک کہانی ہوتی ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ فن معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے۔ فلمیں اکثر حقیقی زندگی کے واقعات یا سچی کہانیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔ اگر کوئی فلم’سسٹم‘ کی طرح ناظرین کو سوچنے پر مجبور کر دے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر فلم معاشرتی اصلاح کی ذمہ داری اٹھائے۔سوناکشی سنہا کی فلم’سسٹم‘ ۲۲؍ مئی کوپرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی پروڈیوسرز پمی باویجا، ہرمن باویجا اور سمیتا بالیگا ہیں۔ اشونی ایئر کی اس فلم میں سوناکشی کے ساتھ اداکارہ جیوتیکا بھی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK