Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’وار ۲‘‘ کی ناکامی کے بعد اسپائی یونیورس میں جونیئر این ٹی آر کے مرکزی کردار والی فلم روک دی گئی

Updated: August 26, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai

باکس آفس پر ’’وار ۲‘‘ کے فلاپ ہونے کے بعد جونیئر این ٹی آریش راج اسپائی یونیورس (وائے آر ایف) سےنکل گئے ہیں۔ ’’وار ۲‘‘ نے اب تک باکس آفس پر ۱۷۵؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

 "War 2" was released on August 14, 2025. Photo: INN
’’وار ۲‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیزہوئی تھی۔ تصویر:آئی این این

رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ یش راج اسپائی یونیورس (وائی آر ایف) کی چھٹی فلم ہے جس کے باکس آفس پر زیادہ کاروبار کرنے کے امکانات ہیں۔ رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ کے نہ صرف یہ کہ باکس آفس پر زیادہ کاروبار کرنے کے امکانات ہیں بلکہ یہ شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ کو وائے آر ایف کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کے طور پر شاہ رخ خان کی ’’پٹھان‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے اور ہمیشہ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں شامل ہوسکتی ہے۔ ’’وار ۲‘‘ نے اپنی ریلیز کے بعد کم کاروبار کیا اور باکس آفس پر زیادہ کاروبار کرنے میں ناکام ہوئی۔ یہ وائے آر ایف کی فلاپ فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اب تھک گیا ہوں، ۱۰۰؍ ویں فلم کی ہدایتکاری کے بعد سبکدوشی اختیار کرلوں گا: پریہ درشن

جونیئر این ٹی آر وائے آر ایف یونیورس سے نکل گئے
’’وار ۲‘‘ کی ناکامی کے بعد جونیئر این ٹی آر وائے آر ایف سے نکل گئے ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ نے رپورٹ کیا ہے کہ جونیئر این ٹی آر اب وائے آر ایف اسپائی یونیورس کا حصہ نہیں ہے کیونکہ آدتیہ چوپڑہ نے ان کی واحد فلم کی شوٹنگ روک دی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جونیئر این ٹی آر کو صرف اسی لئے کاسٹ کیا گیا تھا کیونکہ ان سے وائے آر ایف میں ایک واحد فلم کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ’’وار۲‘‘ کی وجہ سے ایجنٹ وکرم کے کردار سے سجی واحد فلم پرسوال قائم ہوچکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۱۹؍ ستمبر کو باکس آفس ٹکراؤ؛ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ بمقابلہ ’’نشانچی‘‘

یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’وائے آر ایف نے ایجنٹ وکرم کے کردار پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وائے آر ایف کی تخلیقی ٹیم ایجنٹ وکرم کی فلم پر کام کر رہی تھی لیکن ’’وار ۲‘‘ کی وجہ سے اس عمل کو یہی روک دیا گیا ہے۔ آدتیہ چوپڑہ نے اب اسپائی یونیورس کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ایجنٹ وکرم سنگھ کی فلم پر کام نہیں کیا جائے گا اور آدتیہ چوپڑہ نے جونیئر این ٹی آر کو بھی اس کی خبر دے دی ہے۔ جونیئر این ٹی آر نے آدتیہ چوپڑہ کے خیال سے اتفاق کیا ہے اور چھوٹے سےنوٹ کے ساتھ پروڈکشن ہاؤس سے علاحدہ ہوگئے ہیں۔ اب وہ اسپائی یونیورس کا حصہ نہیں ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان کی عدم موجودگی کی وجہ ارجن کپور

’’وار ۲‘‘ اوروائے آر ایف کی مستقبل کی فلمیں
’’وار ۲‘‘ نے باکس آفس پر ہندی زبان میں اب تک ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جبکہ تیلگو، تمل اور دیگر زبانوں میں ۲۴۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ عالمی سطح پر ایکشن سے بھرپور جاسوسی فلم نے ۳۶۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ ’’وار ۲‘‘ باکس آفس پر فلم ثابت ہوگی اور وائے آر ایف کی اگلی فلم ’’الفا‘‘ ہوگی جو امسال کرسمس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK