سلمان خان کو بالی ووڈ میں ۳۷؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایکشن، رومینٹک اور مختلف قسم کے کردار نبھا کر اپنے مداحوں کے درمیان ’’بھائی‘‘ کا رتبہ حاصل کرلیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 26, 2025, 6:59 PM IST | Mumbai
سلمان خان کو بالی ووڈ میں ۳۷؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایکشن، رومینٹک اور مختلف قسم کے کردار نبھا کر اپنے مداحوں کے درمیان ’’بھائی‘‘ کا رتبہ حاصل کرلیا ہے۔
سلمان خان نے بالی ووڈ میں ۳۷؍ سال مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے اتنے برسوں میں کئی یادگار، ایکشن سے لیس اور رومینٹک کردار نبھائے ہیں۔ ’’میں نے پیار کیا‘‘ میں پریم کے کردار سے چلبل پانڈے کے طاقتور کردار تک سلمان خان کا اداکاری کا کریئر شاندار رہا ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے کرداروں میں جان ڈال دی اور ناظرین کے درمیان مقبولیت حاصل کی۔ ۵۹؍ سالہ اداکار نے اپنی فلموں کی طرح ہی ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی میزبانی سے مداحوں کو متاثر کیا اور ’’بھائی‘‘ کا خطاب اپنے نام کیا۔
سلمان خان کے بالی ووڈ میں ۳۷؍ سال مکمل ہونے پر ہدایتکار علی عباس ظفر نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ہدایتکار نے اپنے پوسٹ پر ’’سلطان‘‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’سلمان خان کے ساتھ ۳۷؍ سال مکمل۔‘‘ پوسٹ کی شروعات فلم ’’سلطان‘‘ کے مکالمے سے ہوتی ہے جس میں لکھا ہے ’’پہلوانی کوئی اسپورٹس نہیں ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: اب تھک گیا ہوں، ۱۰۰؍ ویں فلم کی ہدایتکاری کے بعد سبکدوشی اختیار کرلوں گا: پریہ درشن
علی عباس ظفر اور سلمان خان کی فلمیں
سلمان خان نے علی عباس ظفر کی فلم ’’سلطان‘‘ میں کلیدی کردار نبھایا تھا جس میں انوشکا شرما نے بھی اداکاری کی ہے۔ یہ کہانی ہریانہ کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک پہلوان کی ہے جو ذاتی نقصان کے بعد شہرت کی بلندیاں طے کرتا ہے۔ علی عباس ظفر نے سلمان خان کی ۲۰۱۷ء کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ اور ۲۰۱۹ء کے ڈرامے ’’بھرت‘‘ کی بھی ہدایتکاری کی تھی۔ سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز (ایس ایف کے) نے بھی سلمان خان کے بالی ووڈ میں ۳۷؍ مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ کمپنی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں سلمان خان کی مشہور فلموں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’۳۷؍ برسوں سے انہوں نے اسکرین پر مختلف زندگیاں جی ہیں اور ناظرین کی محبت موصول کی ہے۔ ۳۷؍ برسوں پر محیط ان کا اداکاری کا کریئر یادگار ثابت ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اے کے ہنگل نے۲۰۰؍ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے
سلمان خان کے پروجیکٹس
کام کے محاذ پر سلمان خان آخری مرتبہ اے آرمروگاداس کی فلم ’’سکندر‘‘ میں نظر آئے تھے جس میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، شرمن جوشی اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپروا لاکھیہ کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ بھی شروع کی ہے۔