سدھانت چترویدی اورترپتی ڈمری کی فلم ’’دھڑک ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 9:21 PM IST | Mumbai
سدھانت چترویدی اورترپتی ڈمری کی فلم ’’دھڑک ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم یکم اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ترپتی ڈمری اورسدھانت چترویدی کی فلم ’’دھڑک ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ۲۰۱۸ء کی مشہور فلم ’’دھڑک‘‘ کا سیکوئل ہے۔ ’’دھڑک ۲‘‘ میں ترپتی اور سدھانت کے علاوہ وپن شرما، آشیش چودھری، اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ ’’دھڑک ۲‘‘ ۲۰۱۸ء کی تمل فلم ’’پیریرم پیرومل‘‘ کا ری میک ہے۔’’دھڑک ۲‘‘کی ہدایتکاری شازیہ اقبال نے کی ہے جبکہ اسے کرن جوہر کا دھرما پروڈکشن ریلیز کرے گا۔
’’دھڑک ۲‘‘ شناخت اور طاقت کے عنوانات پر مبنی فلم ہے۔ سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری قانون کے طلبہ ہیں ۔ ٹریلر میں سدھانت چترویدی ترپتی ڈمری سے سوال کرتے ہیں ’ تم مجھ سے پیار کرتی ہونا ؟ تو مجھ سے دور رہو۔‘‘ ان کے اس جملے سے ترپتی ڈمری کوتکلیف پہنچتی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’’کیونکہ دور رہوں؟ کیونکہ ساتھ رہنا اتنا آسان نہیں جتنا تمہیں لگتا ہے۔‘‘ ترپتی ہار نہیں مانتیں اور کہتی ہیں’’جتنا تمہیں لگتا ہے، اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’رامائن‘‘ میں راون کی پوری کہانی دکھائی جائے گی، یش کا کردار بڑا ہے
’’دھڑک ۲‘‘کے ٹریلر میں کیا ہے؟
’’دھڑک ۲‘‘کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ترپتی ڈمری اور سدھانت چترویدی کس طرح کالج میں ملتے ہیں اور ترپتی ڈمری سدھانت کی انگریزی سے تنگ آجاتی ہیں۔‘‘ بعد ازیں سدھانت چترویدی کی نچلی ذات سے تعلق رکھنا تنازع بن جاتا ہے۔