Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: August 04, 2026, 8:04 PM IST | New York

ٹام ہالینڈ کی سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے شمالی امریکہ کے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے افتتاحی ویک اینڈ میں ۳۶۰؍ ملین امریکی ڈالر کی کمائی کر کے کا ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘ کا ۳۵۷؍ملین ڈالرس کا ریکارڈ توڑ دیا اور شمالی امریکہ میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ ویک اینڈ فلم بن گئی۔

Spiderman.Photo:INN
اسپائیڈ مین۔ تصویر:آئی این این

ٹام ہالینڈ کی سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے شمالی امریکہ کے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے افتتاحی ویک اینڈ میں ۳۶۰؍ ملین امریکی ڈالر  کی کمائی کر کے کا ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘  کا ۳۵۷؍ملین ڈالرس کا ریکارڈ توڑ دیا اور شمالی امریکہ میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ ویک اینڈ فلم بن گئی۔
اس کامیابی کے ساتھ فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘  اور ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘ وہ دو فلمیں بن گئی ہیں جنہوں نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ میں۳۰۰؍ ملین ڈالرس سے زیادہ کا کاروبار کیا۔عالمی سطح پر بھی فلم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور اپنے پہلے ویک اینڈ میں ۹۳۲؍ ملین امریکی ڈالر کا بزنس کر کے تاریخ کی دوسری سب سے بڑی عالمی اوپننگ کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطینی فٹبال اسوسی ایشن کا فیفا پر اسرائیل کے خلاف قوانین نافذ نہ کرنے کا الزام


تجزیہ کاروں کے مطابق فلم ریلیز کے صرف ۶؍ دن  میں   ایک ارب ڈالر کی کمائی کا سنگِ میل عبور کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایوینجرز  سیریز سے باہر پہلی  مارول  فلم بن سکتی ہے جو دنیا بھر میں  ۲؍ ارب ڈالرس سے زیادہ کا کاروبارکرے۔ فلم نے پہلے ہی دن بھی نیا ریکارڈ قائم کیا، جہاں اس نے شمالی امریکہ میں۳ء۱۶۹؍ ملین ڈالرس کی کمائی کی، جس میں ۷۲؍ ملین ڈالرس پری ویو شوز سے حاصل ہوئے۔ یہ دونوں ریکارڈ بھی پہلے’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘کے نام تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی اوپننگ کے دوران اسے آئی میکس اسکرینیں دستیاب نہیں تھیں  کیونکہ  کرسٹوفر نولن کی فلم’’دی اوڈیسی‘‘  خصوصی معاہدے کے تحت ان اسکرینوں پر چل رہی تھی۔ اس کے باوجود ناظرین نے اسکرین ایکس اور ڈولبی سنیما اور فور ڈی ایکس   جیسے پریمیم فارمیٹس کا رخ کیا، جس سے ان فارمیٹس نے بھی اپنی تاریخ کی بہترین اوپننگ ریکارڈ کی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹام ہالینڈ اور زینڈیا تشہیری مصروفیات کے بعد وقفہ لیں گے


ڈولبی سنیما نے افتتاحی ویک اینڈ میں۱۰؍ ملین ڈالرس جبکہ اسکرین ایکس  اور  فور ڈی ایکس  نے دنیا بھر کے ۱۱۱۱؍ سنیما گھروں  سے مجموعی طور پر۳۱؍ملین ڈالر  کمائے۔ اسکرین ایکس نے صرف شمالی امریکہ میں  ۷؍ ملین ڈالرس کے ساتھ نیا افتتاحی ریکارڈ قائم کیا۔ بین الاقوامی مارکیٹس میں بھی’’اسپائیڈر مین : برانڈ نیو ڈے‘‘ نے شاندار آغاز کیا اور فرانس، برازیل، اسپین  سمیت ۱۹؍ ممالک  میں افتتاحی ویک اینڈ کے نئے باکس آفس ریکارڈ قائم کیے، جس سے فلم کی عالمی مقبولیت مزید مضبوط ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK