ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۴۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا مجموعی بزنس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 07, 2026, 8:06 PM IST | Mumbai
ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۴۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا مجموعی بزنس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۴۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا مجموعی بزنس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کوریا ماسٹرز: سیمی فائنل میں اشمیتا چالیہا اور رکشیتا رام راج کا مقابلہ
ٹام ہالینڈ کی بطور پیٹر پارکر نئی فلم نے سنی دیول کی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے اپنی نمائش کے اختتام تک ۹۴ء۳۹۲؍ کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کیا تھا۔
۲۰۲۶ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم اب بھی ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ ہے، جس نے ہندوستان میں ۳۹ء۱۳۷۵؍ کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی ہے۔ اس کے علاوہ ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ’’پیدی‘‘ اور ’’مانا شنکرا ورا پرساد گارو‘‘ جیسی کامیاب علاقائی فلموں کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عالمی باکس آفس پر بھی شاندار کارکردگی
فلم نے عالمی سطح پر بھی زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک ۱۸۸ء۱؍ ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمائی کے ساتھ یہ سال ۲۰۲۶؍ کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہو چکی ہے۔ عالمی کمائی میں سے تقریباً ۴۴۹؍ ملین ڈالرس شمالی امریکہ سے جبکہ ۷۰۶؍ ملین ڈالر سے زائد دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں سے حاصل ہوئے ہیں۔
فلم نے شمالی امریکہ میں پیر اور منگل کے دن کی سب سے بڑی باکس آفس کمائی کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس کے علاوہ یہ تاریخ کی صرف دوسری فلم بن گئی ہے جس نے ایک ارب ڈالر کا ہندسہ انتہائی تیزی سے عبور کیا، جہاں اس سے آگے صرف’’ ایوینجرز: اینڈگیم ‘‘ ہے۔ فلم کی اس شاندار کامیابی پر ہدایتکار بھائیوں جو روسو اور انتھونی روسو نے سوشل میڈیا پر کاسٹ اور عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب ’’مشعل اگلی نسل کے حوالے ہو چکی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ نے مجھے ۱۹۴۷ء کی خواتین کی حقیقت دکھائی : پریتی زنٹا
کیا یہ ٹام ہالینڈ کی آخری اسپائیڈر مین فلم ہے؟
ٹام ہالینڈ نے اس سے قبل Happy Sad Confused پوڈکاسٹ میں اشارہ دیا تھا کہ ۲۰۲۱ء کی فلم "Spider-Man: No Way Home کے بعد سے اسپائیڈر مین کے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی کہانیوں کے لیے ایک واضح منصوبہ موجود ہے، اگرچہ وقت کے ساتھ اس میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ان کے مطابق وہ اسپائیڈر مین کے کردار کی ’اگلی نسل کو ذمہ داری منتقل کرنے‘ کے تصور کے بارے میں پُرجوش ہیں، جس سے یہ قیاس آرائیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں کہ مستقبل میں کوئی نیا اداکار اسپائیڈر مین کا کردار سنبھال سکتا ہے۔