دپیکا پڈوکون کے اسپرٹ سے نکلنے کے بعد فلساز سندیپ وانگا ریڈی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے مبینہ طور پر ان پر تنقید کی ہے اور ان کی پیشہ واریت پر سوال قائم کیا ہے۔ سندیپ وانگا ریڈی نے اپنی فلم کے پلاٹ کے لیک ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 27, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai
دپیکا پڈوکون کے اسپرٹ سے نکلنے کے بعد فلساز سندیپ وانگا ریڈی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے مبینہ طور پر ان پر تنقید کی ہے اور ان کی پیشہ واریت پر سوال قائم کیا ہے۔ سندیپ وانگا ریڈی نے اپنی فلم کے پلاٹ کے لیک ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
دپیکا پڈوکون کے پربھاس کی فلم اسپرٹ سے نکلنے کے بعد سندیپ وانگا ریڈی نے ایک طویل نوٹ جاری کرتے ہوئے کسی اجنبی شخصیت کے "پیشہ واریت" پر سوال قائم کیا ہے اور "پی آر کے خراب کھیل" (ڈرٹی پی آر گیمز) کیلئے ان کی مذمت کی۔ سندیپ وانگا ریڈی نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن مداحوں کے مطابق وہ فلم اسپرٹ کی وجہ سے ہونے والے تنازع کے سبب دپیکا پڈوکون پر تنقید کر رہے ہیں- یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم سے نکل گئی ہیں اور ان کی جگہ وانگا ریڈی نے ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا ہے جنہوں نے ان کے ساتھ فلم اینیمل میں کام کیا تھا۔
یہ پورا تنازع کیا ہے
۲۰۲۳ء میں سندیپ وانگا ریڈی نے اپنی اگلی فلم اسپرٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دپیکا پڈوکون، جو اس وقت پربھاس کے ساتھ کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی کے سیکوئل کی شوٹنگ کر رہی تھیں، بھی اس فلم میں پربھاس کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ گزشتہ کچھ دنوں میں یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ دپیکا پڈوکون فلم سے نکل گئی ہیں۔ یہ کہا جارہا تھا کہ دپیکا پڈوکون نے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کیا تھا اور کام کے گھنٹوں کے تعلق سے کچھ شرائط رکھی تھیں۔ اس کے بعد ہی سندیپ ریڈی نے اپنے انسٹاگرام پرپتی ڈمری کو بطور لیڈ ہیروئن کاسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
When I narrate a story to an actor, I place 100% faith. There is an unsaid NDA(Non Disclosure Agreement) between us. But by doing this, You`ve `DISCLOSED` the person that you are....
— Sandeep Reddy Vanga (@imvangasandeep) May 26, 2025
Putting down a Younger actor and ousting my story? Is this what your feminism stands for ? As a…
اب کیا ہوا
سندیپ وانگا ریڈی نے اپنے ایکس پوسٹ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فلم کے پلاٹ کے لیک ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ہے کہ "جب میں نے اداکار یا اداکارہ (سندیپ وانگا ریڈی نے کسی اداکار کا نام نہیں لیا ہے) کو فلم کی کہانی سنائی تو میں نے ان پر ۱۰۰؍ فیصد یقین کیا تھا۔ ہمارے درمیان نان ڈسکلوژر ایگری منٹ (این ڈی اے) تھا۔ لیکن ایسا کر کے آپ نے یہ بتا دیا کہ آپ کس قسم کے انسان ہیں۔ آپ نے کسی نوجوان اداکار اور میری کہانی کو نیچا دکھایا ہے۔ کیا یہ آپ کی انسانیت ہے۔ بطور فلمساز میں نے اپنے کام کیلئے کئی سال جدوجہد کی ہے اور فلمسازی ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔ آپ نہیں سمجھی تھیں، نہ سمجھی ہیں اور نہ سمجھیں گی۔" انہوں نے اپنے پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ "ایسا کرو اگلی بار پوری کہانی بولنا۔ کیونکہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مجھے یہ کہاوت بہت پسند ہے "خندق میں بلی کھمبا نوچے۔" انہوں نے پی آر ڈرٹی گیمز ٹیگ کیا تھا۔
تاہم، دپیکا پڈوکون نے اب تک ان مبینہ الزامات پر کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔