Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپرٹ‘‘ میں دپیکا پڈوکون، پربھاس کے مقابل کردار ادا کریں گی

Updated: May 02, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai

’’کالکی‘‘ کے بعد دپیکا پڈوکون اور پربھاس کی جوڑی ’’اسپرٹ‘‘ کے ساتھ دوبارہ لوٹے گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری سندیپ ریڈی وانگا کررہے ہیں۔

Bollywood`s dimple girl Deepika Padukone. Photo: INN
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون آخری مرتبہ ’’کالکی‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد انہوں نے اب تک اپنی کسی نئی فلم یا پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم، خبریں ہیں کہ وہ پربھاس کے ساتھ ’’اسپرٹ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’ابتدائی طور پر ’’اسپرٹ‘‘ کی شوٹنگ ۲۰۲۴ء کے اواخر میں شروع ہونے والی تھی۔ اس دوران دپیکا سے رابطہ کیا گیا تھا، تاہم، بچی کی پیدائش کے سبب انہوں نے یہ فلم ٹھکرا دی تھی۔ کسی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۴ء میں شروع نہیں ہوئی۔ سندیپ دیڈی وانگا نےایک مرتبہ پھر دپیکا سے رابطہ کیا اور اب وہ فلم کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۲؍ فیصد ہندوستانی سنیما جاتے ہیں، سنیما گھروں میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: عامر خان

ذرائع نے بتایا کہ ’’سندیپ ریڈی وانگا کی بنائی گئی فلموں میں ہیروئن کا کردار پہلی مرتبہ اتنا مضبوط لکھا گیا ہے۔ دپیکا اسکرپٹ پڑھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کے کردار کو کتنی تفصیل اور باریکی سے لکھا گیا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس طرح ’’کالکی‘‘ کے بعد پربھاس اور دپیکا کی جوڑ ی ایک مرتبہ پھر ساتھ نظر آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق ’’اسپرٹ‘‘ کا اسکرپٹ آخری مرحلے میں ہے اور اس کی شوٹنگ اس سال اکتوبر میں شروع ہوگی۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ فلم ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK