• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول اور انیل شرما ’’غدر ۳‘‘ اور ’’کول کنگ‘‘ کی تیاری کررہے ہیں

Updated: September 10, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai

سنی دیول ’’غدر: ایک پریم کتھا‘‘ اور ’’غدر۲‘‘ کے بعد انیل شرما کے ساتھ ’’کول کنگ ‘‘ نامی فلم کیلئے شراکت داری کریں گے۔ علاوہ ازیں سنی دیول رتیش سدھوانی کی ’’رامائن‘‘ اور عامر خان کی ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سنی دیول،جنہوں نے ہدایتکار انیل شرما کے ساتھ ’’غدر: ایک پریم کتھا‘‘ اور ’’غدر ۲‘‘ میں کام کیا تھا، اپنی اگلی ایکشن فلم کی تیاری کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ’’غدر‘‘ فرنچائز کی اگلی فلم بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ، شدید مخالفت کے درمیان وینس فلم فیسٹیول سے غیر حاضر رہیں

سنی دیول اور انیل شرما کے درمیان گفتگو
سنی دیول اور انیل شرما ’’غدر ۳‘‘ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ فلم کی اسکرپٹ سال کے آخرمیں تیار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار اور ارشد وارثی کی ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کا ٹریلر ریلیز

سنی دیول کے اگلے پروجیکٹس
’’غدر ۳‘‘ اور ’’ کول مافیا‘‘ کے علاوہ سنی دیول سدھارتھ ملہوترہ کے ساتھ نیٹ فلکس کی ایک فلم کیلئے بھی شراکت داری کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ فرحان اختراور رتیش سدھوانی کی اگلی فلم میں بھی اداکاری کریں گے۔ سنی دیول سال کے آخر میں نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے جس میں وہ ہنومان کا کردار نبھائیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ اکتوبر ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔ علاوہ ازیں وہ عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کا بھی حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK