Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول کی’’باپ‘‘ کی نئی جھلک جاری، زی اسٹوڈیوز نے ۲۰؍سے زائد فلموں کا اعلان کر دیا

Updated: August 26, 2026, 6:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کی آنے والی ایکشن فلم ’’باپ‘‘ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ زی اسٹوڈیوز نے اپنی ۲۷۔۲۰۲۶ءفلم لائن اپ پیش کرتے ہوئے فلم کی نئی جھلک بھی جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹوڈیو نے ہندی سمیت متعدد ہندوستانی زبانوں میں ۲۰؍ سے زائد فلموں کا اعلان کیا ہے۔

Film Baap.Photo;INN
فلم باپ۔ تصویر:آئی این این

’’باپ‘‘ میں سنی دیول کے ساتھ  سنجے دت، جیکی شروف اور متھن چکرورتی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری  وویک سنگھ چوہان  کر رہے ہیں۔ چاروں اداکاروں کی موجودگی نے فلم کو لے کر مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔  زی اسٹوڈیوز کی جانب سے جاری کردہ نئی جھلک میں فلم کے ایکشن اور بڑے پیمانے کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ’’باپ‘‘ کو ایک کمرشل ایکشن انٹرٹینر کے طور پر پیش کرنے کی تیاری ہے۔
 زی اسٹوڈیوز نے صرف ہندی فلموں تک خود کو محدود رکھنے کے بجائے مراٹھی، تیلگو، تمل، ملیالم، گجراتی اور کنڑ  سمیت مختلف زبانوں میں فلمیں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسٹوڈیو کے مطابق اس لائن اپ میں ایکشن، رومانس، تھرلر، سسپنس، کامیڈی، میتھولوجی اور دیگر مختلف نوعیت کی کہانیاں شامل ہیں۔  اسٹوڈیو کی حکمت عملی کا مقصد مختلف علاقوں اور زبانوں کے ناظرین تک پہنچنا اور ہندوستانی سنیما کی علاقائی کہانیوں کو بڑے پیمانے پر پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پہلی فلم کی کامیابی کے باوجود وجیتا پنڈت زیادہ مشہور نہیں

’’باپ‘‘ کے علاوہ ہندی سلاٹ میں’’شری رام بھومی‘‘ شامل ہے، جس میں  انوپم کھیر، رتوک بھومک اور امرتا کھانولکر نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ رِچا چڈھا  کی ’’ دہلی ۲۰۲۱ء‘‘،  نوازالدین صدیقی  کی’’بلائنڈ بابو‘‘  اور  ارجن رامپال و پریامنی  کی ’’بلائنڈ گیم‘‘بھی زی اسٹوڈیوز کی آئندہ فلموں میں شامل ہیں۔   زی اسٹوڈیوز نے جنوبی ہندوستانی  فلموں کے لیے بھی بڑا منصوبہ پیش کیا ہے۔ تیلگو  لائن اپ میں ننداموری بالاکرشنا کی ’’NBK111‘‘، کرن اباوارم کی ’’اندر پتر‘‘، ’’کنکا دُرگا‘‘ ،’’انوسیا جنرل اسٹورس‘‘ اور وینکٹیش دگوبتی، کیرتی سریش اور کلیان رام’’ ودویلاجنوری ۱۲‘‘  شامل ہیں۔
 تملمیں  نین تارا اور کوین کی ’’ہائی‘‘ اور کیرتی سریش  اور  مائسکن ’’ستین ساوتری‘‘ شامل ہیں۔ 
 زی اسٹوڈیوز نے علاقائی سنیما کو بھی اہمیت دی ہے۔ مراٹھی لائن اپ میں ’’جھیپ‘‘،’’پھلوارا‘‘ ، ’’جوگائی‘‘ اور ’’مان ‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیںجبکہ گجراتی سنیما میں ’’ٹام اینڈ چیری‘‘ پیش کی جائے گی۔  زی اسٹوڈیوز کے مطابق اس پوری حکمت عملی کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ ہندوستان کو صرف ایک زبان یا ایک طرح کی کہانی کے ذریعے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ مختلف علاقوں کے اپنے ناظرین، فنکار اور کہانی سنانے کے انداز ہیں، اور اسٹوڈیو اپنی فلموں کے ذریعے اس تنوع کو نمایاں کرنا چاہتا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے:عید میلاد پر ہر طرف خوشیاں، چراغاں، پرچم اورجلوس

’’غدر۲‘‘کی کامیابی کے بعد سنی دیول ایک بار پھر بڑے ایکشن کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ ’’باپ‘‘ میں ان کے ساتھ سنجے دت، جیکی شروف اور متھن چکرورتی کی موجودگی فلم کو  چار تجربہ کار ایکشن اور کمرشیل اسٹارز  کا دلچسپ امتزاج بناتی ہے۔ زی اسٹوڈیوز کی نئی جھلک اور وسیع فلم لائن اپ کے بعد ’’باپ‘‘ ان فلموں میں شامل ہو گئی ہے جن پر ۲۷۔۲۰۲۶ء کے دوران بالی ووڈ شائقین کی خاص نظر رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK