عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ وہ لوکیش کناگراج کے ساتھ ایک سپر ہیرو فلم بنا رہے ہیں جس کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے نصف میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 11, 2025, 10:11 PM IST | Mumbai
عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ وہ لوکیش کناگراج کے ساتھ ایک سپر ہیرو فلم بنا رہے ہیں جس کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے نصف میں شروع ہوگی۔
عامر خان، جو اپنے آنے والے پروجیکٹس کی انتہائی رازداری کے ساتھ حفاظت کیلئے جانے جاتے ہیں، نے آخر کار اپنے انتہائی متوقع تعاون میں سے ایک کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ اپنی آنے والی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کی تشہیر کرتے ہوئے، سپر اسٹار نے تمل فلم ساز لوکیش کناگراج کے ساتھ اپنی سپر ہیرو فلم کے بارے میں اہم تفصیلات کا انکشاف کیا۔ جسٹ ٹو فلمی کے ساتھ بات چیت میں عامر نے کہا کہ ’’لوکیش اور میں ایک ساتھ ایک فلم کر رہے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال بنے گی، وہ ابھی ’’کیتھی‘‘ کی شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں لہٰذا اگلے سال، اگست یا ستمبر میں ہم کام شروع کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عامر خان ’’ستارے زمین پر‘‘ کیلئے پلیٹ فارم ریلیز اسٹریٹیجی پر عمل کریں گے
اداکار نے اس سے قبل میڈیا کے ساتھ بند کمرے میں بات چیت میں بتایا تھا کہ یہ پروجیکٹ ایک مکمل سپر ہیرو فلم ہے۔ انہوں نے کہا تھ اکہ ’’لوکیش اور میں ایک ساتھ ایک فلم کر رہے ہیں۔ یہ ایک سپر ہیرو فلم ہے فلم ۲۰۲۶ء کے دوسرے نصف میں شروع ہوگی۔ ہم دونوں نے اسے سائن کیا ہے۔ میں مزید کچھ ظاہر نہیں کر سکتا۔‘‘ شائقین دو پاور ہاؤس ٹیلنٹ کے ہاتھ ملانے کے امکان پر بہت پرجوش ہیں۔ لوکیش کناگراج نے ’’کیتھی‘‘، ’’ماسٹر‘‘ اور ’’وکرم‘‘ جیسے دلکش ایکشن ڈراموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ ان کا الگ بیانیہ انداز اور شدید ایکشن سیکوئنس کا مزاج عامر خان کے ساتھ اس ٹیم کو خاص طور پر پرجوش بناتا ہے۔ دریں اثنا، عامر ’’ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔