اداکار سوریا کی حالیہ فینٹسی ایکشن فلم ’’کروپّو‘‘نے اپنے اوپننگ ویک اینڈ میں ہی دنیا بھر میں ۷۵ء۱۲۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ فلم میں اداکارہ تریشا بھی ان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 18, 2026, 10:00 PM IST | Mumbai
اداکار سوریا کی حالیہ فینٹسی ایکشن فلم ’’کروپّو‘‘نے اپنے اوپننگ ویک اینڈ میں ہی دنیا بھر میں ۷۵ء۱۲۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ فلم میں اداکارہ تریشا بھی ان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
اداکار سوریا کی حالیہ فینٹسی ایکشن فلم ’’کروپّو‘‘نے اپنے اوپننگ ویک اینڈ میں ہی دنیا بھر میں ۷۵ء۱۲۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ فلم میں اداکارہ تریشا بھی ان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اگرچہ آخری وقت میں ایک شو منسوخ ہوا اور فلم کو ملا جلا ردِعمل ملا، اس کے باوجود اس نے صرف تین دنوں میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ گزشتہ ایک دہائی میں سوریا کی کئی فلمیں باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھیں، ایسے میں اسے ان کی زبردست واپسی مانا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اسکواش کی تاریخ رقم: ۱۸؍ سالہ آمنہ عرفی نئی ورلڈ چیمپئن بن گئیں
’’کروپّو‘‘ کی ہندوستان میں۶۸؍ کروڑ روپے کمائی
فلم ’’کروپّو‘‘ نے ہندوستان میں۶۸؍ کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا، جس کے بعد اس کا گھریلو گراس کلیکشن ۷۵ء۷۸؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ بیرونِ ملک بھی ناظرین نے فلم کو خوب پسند کیا اور اس نے ۴۲؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح ’’کروپّو‘‘ کا دنیا بھر میں مجموعی کلیکشن ۷۵ء۱۲۰؍ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ فلم کی کمائی میں ہر روز اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ریلیز کے پہلے دن یعنی جمعہ کو فلم نے ۵ء۱۵؍ کروڑ روپے کمائے۔ ہفتہ کو یہ تعداد بڑھ کر۱۵ء۲۴؍ کروڑ روپے ہو گئی جبکہ اتوار کو فلم نے سب سے زیادہ ۳۵ء۲۸؍کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔
یہ بھی پڑھئے:جنگلی میوزک نے کامیڈی فلم’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا دھماکہ دار ٹائٹل ٹریک ریلیز کر دیا
’’کروپّو‘‘ میں سوریا نے کروپّوسوامی کا کردار نبھایا
فلم’’کروپّو‘‘ میں سوریا نے سراون نامی ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے۔ کہانی کے مطابق، سراون بھگوان کروپّوسوامی کی روح کا روپ دھار کر بدعنوانی کے خلاف لڑتے ہیں۔ وہ ایک ایسے باپ اور بیٹی کی مدد کرتے ہیں جو خراب قانونی نظام میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ لگتا ہے اس بار ناظرین کو سوریا کا یہ کردار اور ان کا منفرد انداز بے حد پسند آیا ہے۔