کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی چھترہ نے سرے، کنیڈا میں ’’کیپس کیفے‘‘ نامی کیفے کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کیفے کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 5:35 PM IST | Mumbai
کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی چھترہ نے سرے، کنیڈا میں ’’کیپس کیفے‘‘ نامی کیفے کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کیفے کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے سرے، کنیڈا میں ’’کیپس کیفے‘‘ شروع کیا ہے۔ کیفے کو کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی چھترا نے لانچ کیا ہے۔ مداح اور مقامی افراد کنیڈا کے سرے میں واقع اس کیفے کو دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔ اب کیفے کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر کیفے کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: باکس آفس کلیکشن: ’’میٹرو ان دنوں‘‘ نے ۱۸ء ۳۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا
کیفے کی اندرونی سجاوٹ کو سراہا جارہاہے جبکہ دیواروں کو گلابی رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگارہے ہیں۔ کپل شرما نے کیفے کاپتہ بھی شیئر کیا ہے۔ کیفے کو بالی ووڈ کی تھیم پر سجایا گیا ہے۔ کنیڈا میں ہندوستانی ریستوراں کو شہرت مل رہی ہے جہاں ایشیائی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد ہندوستانی پکوانوں کی لذت سے لطف اندوز ہوتی ہے۔