Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوریہ کمار یادو نے’’ اسپائیڈر مین‘‘ کی تشہیری مہم میں پیٹر پارکر کی دنیا میں قدم رکھا

Updated: July 24, 2026, 8:02 PM IST | New York

ہندوستانی کرکٹر سوریہ کمار یادو نے سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ انڈیا کے ساتھ مل کر ہالی ووڈ فلم ’’اسپائیڈر مین : برانڈ نیوڈے ‘‘ کی خصوصی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ فلم ۳۰؍جولائی کو ہندوستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Suryakumar.photo:INN
سوریہ کمار۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹر  سوریہ کمار یادو نے سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ انڈیا  کے ساتھ مل کر ہالی ووڈ فلم ’’اسپائیڈر مین : برانڈ نیوڈے ‘‘  کی خصوصی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ فلم ۳۰؍جولائی  کو ہندوستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس مہم میں سوریہ کمار یادو کی زندگی کو  پیٹر پارکر  کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی کہانی فلم کے اس تصور سے متاثر ہے، جہاں پوری دنیا  اسپائیڈر مین  کو تو جانتی ہے، مگر پیٹر پارکر  کی اصل شناخت کو بھول چکی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان سیریز جیتنے کے قریب، زمبابوے کے لیے کرو یا مرو کی صورتحال


سوریہ کمار یادو سے قبل ہندوستانی کرکٹر کے ایل راہل  بھی فلم کی اسی نوعیت کی تشہیری مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔ مزاحیہ انداز میں تیار کئے گئے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہر شخص سوریہ کمار یادو کو میدانِ کرکٹ اور ٹی وی پر دھواں دار بلے باز کے طور پر پہچانتا ہے، لیکن روزمرہ زندگی میں کوئی بھی انہیں نہیں پہچانتا، بالکل اسی طرح جیسے فلم میں پیٹر پارکر کی نئی حقیقت دکھائی گئی ہے۔
سوریہ کمار یادو نے ایک بیان میں کہا’’ایک کرکٹر کے طور پر ہر دن میرے لیے ایک نئی شروعات ہوتا ہے۔ آپ کل کی کارکردگی پر انحصار نہیں کر سکتے۔ آپ کو حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا اور ہر نئے چیلنج کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔ یہی بات مجھے’’ اسپائیڈر مین‘‘ میں بھی پسند ہے۔ وہ ہر مشکل کے باوجود ہمت نہیں ہارتا اور دوبارہ کھڑا ہو کر مقابلہ کرتا ہے۔ یہی سوچ مجھ سے بہت میل کھاتی ہے، کیونکہ کرکٹ بھی ہر وقت خود کو بہتر بنانے، لوگوں کو حیران کرنے اور خود پر یقین رکھنے کا سبق دیتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جانی ڈیپ کی ہالی ووڈ میں واپسی، ’’ایبینیزر‘‘ کا پہلا ٹریلر کامک کان ۲۰۲۶ء میں جاری


انہوں نے مزید کہا’’لاکھوں مداحوں کی طرح میں بھی بچپن سے’’ اسپائیڈر مین‘‘ دیکھتا آیا ہوں اور ہر مشکل میں اس کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہوں۔’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی اس مہم کا حصہ بننا میرے لیے خاص رہا، کیونکہ اس میں میری دو پسندیدہ چیزیں، کرکٹ اور اسپائیڈر مین، ایک ساتھ آگئی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ شائقین اس مہم سے بھی اتنا ہی لطف اٹھائیں گے جتنا مجھے آیا، اور بڑی اسکرین پر اس نئی مہم جوئی کو ضرور پسند کریں گے۔ ٹام ہالینڈ  کی مرکزی اداکاری سے سجی ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ ہندوستان میں ۳۰؍ جولائی کو  انگریزی، ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ  اور ملیالم  زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK