Inquilab Logo Happiest Places to Work

زی ۵؍پر پریمیئر کے دو دن سے بھی کم وقت بعد ’’ستلج‘‘ ہٹا دی گئی

Updated: July 06, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai

ہندوستان میں فلموں پر سینسرشپ ہمیشہ سے ایک متنازع موضوع رہی ہے اور اب اس نے فلم شائقین کی ایک بڑی تعداد کو بھی مایوس کر دیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ستلج ‘‘ عارضی طور پر زی ۵؍ پر ریلیز ہوئی۔

Diljit Dusanjh.Photo:INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر:ائی این این

ہندوستان میں فلموں پر سینسرشپ ہمیشہ سے ایک متنازع موضوع رہی ہے اور اب اس نے فلم شائقین کی ایک بڑی تعداد کو بھی مایوس کر دیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ستلج ‘‘ عارضی طور پر زی ۵؍ پر ریلیز ہوئی اور جن لوگوں نے اسے دیکھا، انہوں نے اس کی بھرپور تعریف کی۔ تاہم فلم بمشکل ۲۴؍ گھنٹے تک ہی اسٹریم ہو سکی تھی کہ سینسرشپ کی زد میں آ گئی، جس کے بعد زی ۵؍ کو باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اسے ہٹانا پڑا۔
 دلجیت دوسانجھ کی ’’’ستلج‘‘ ہٹا دی گئی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

 

یہ بھی پڑھئے:فلم ’دل چاہتا ہے‘ کی موسیقی محض ساڑھے ۳؍ دنوں میں تیار ہو گئی تھی


زی ۵؍ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’’ستلج‘‘ اب ہندوستان میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ البتہ بین الاقوامی ناظرین کے لیے یہ فلم بدستور دستیاب رہے گی۔ مزید اطلاع تک ہندوستان میں رہنے والے ناظرین اسے نہیں دیکھ سکیں گے۔
بیان میں کہا گیا ’’ستلج ‘‘کی ریلیز کے بعد سے ملنے والا ردِعمل واقعی غیر معمولی رہا ہے۔ ہم ہر اس ناظر کے بے حد شکر گزار ہیں جس نے سبسکرائب کیا، فلم دیکھی اور اس کی حمایت کی۔ آپ کی محبت اور تعاون ہمارے لیے اور اس کہانی کو حقیقت بنانے والی پوری ٹیم کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔
مزید کہا گیا’’  زی ۵؍ میں ہم ’’ستلج‘‘ اور اس کے تخلیقی وژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ طاقتور کہانیاں لوگوں کو متاثر کرنے، وقت کی آزمائش پر پورا اترنے اور دیرپا اثر چھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہم مستند اور بامعنی کہانیوں کی حمایت کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔‘‘ بیان کے اختتام پر کہا گیا’’موجودہ صورتحال کے پیش نظر’’ستلج‘‘ مزید اطلاع تک ہندوستان میں دستیاب نہیں ہوگی۔ ہم قانونی اور مناسب ذرائع اختیار کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ جلد از جلد یہ فلم دوبارہ اپنے ناظرین تک پہنچائی جا سکے۔ تخلیق کاروں اور خلوص، فنکارانہ دیانت داری اور مقصد کے ساتھ سنائی جانے والی کہانیوں سے ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ایک رکن اسمبلی کو۲۰؍ کروڑ کی پیشکش، راؤت کا دعویٰ


یہ فلم ۲۰۲۲ء سے گزشتہ تین برس تک سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC)  کے پاس منظوری کی منتظر رہی۔ بعد ازاں اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی۵؍ پر ریلیز کیا گیا، مگر کچھ ہی دیر بعد اسے ہٹا دیا گیا۔اس فلم کا سابقہ نام ’’پنجاب ۹۵‘‘ تھا۔ فلم کے ہدایت کار ہنی ٹریہن نے ابھی امید نہیں چھوڑی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پنجابی زبان میں ایک پیغام شیئر کیا ’’تیرا بھانا میٹھا لگے‘‘جس کا مطلب ہے: ’’اللہ  کی رضا مجھے میٹھی لگتی ہے۔  انہوں نے اس کے ساتھ ہاتھ جوڑنے والا ایموجی بھی شامل کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اب بھی فلم کے مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK