• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تبو کی پہلی ہندی او ٹی ٹی سیریز ’’ٹنل مین‘‘ کا اعلان، نیٹ فلکس پر ہوگی ریلیز

Updated: November 20, 2026, 8:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ تبو اب پہلی مرتبہ ہندی اوریجنل ویب سیریز میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ وہ یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ کی نیٹ فلکس سیریز ’’ٹنل مین‘‘ کا حصہ بن گئی ہیں، جس کی کہانی اتراکھنڈ میں ۲۰۲۳ء کے سلکیارا سرنگ حادثے اور ریسکیو آپریشن سے متاثر ہے۔

Tabu. Photo: INN
تبو۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ تبو بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ہندی او ٹی ٹی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ وہ یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ کی نئی نیٹ فلکس سیریز ’’ٹنل مین‘‘ میں نظر آئیں گی۔ اس سیریز کی ہدایتکاری شیوراول کریں گے۔ تبو اپنی ہمہ جہت اداکاری اور مختلف النوع کرداروں کے لیے مشہور ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کے کئی دلچسپ پروجیکٹس بھی منظرعام پر آنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مصنوعی بارش کے انتظام کے باوجود ’لمحے‘ کے گیت کی شوٹنگ حقیقی بارش میں ہوئی

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق تبو نے نیٹ فلکس کی آئندہ سیریز ’’ٹنل مین‘‘ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس سیریز کو یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہا ہے، جبکہ اس کی ہدایتکاری شیوراول کریں گے۔ شیوراول اس سے قبل نیٹ فلکس کی سیریز ’’دی ریلوے مین‘‘ کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔ یہ تبو کی پہلی ہندی اوریجنل اسٹریمنگ سیریز ہوگی۔ اس ڈرامے کی کہانی ۲۰۲۳ء میں اتراکھنڈ میں پیش آنے والے سرنگ حادثے اور اس کے بعد کیے گئے ریسکیو آپریشن سے متاثر ہے۔ اس واقعے میں سلکیارا سرنگ منہدم ہونے کے بعد تعمیراتی کام میں مصروف ۴۱؍ مزدور ۱۷؍ دن تک اندر پھنسے رہے تھے، جنہیں بعد ازاں بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔ فی الحال سیریز کے بنانے والوں نے مکمل کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ’’ٹنل مین‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: تشار کپور نے کامیڈی کے ساتھ سنجیدہ کردار بھی نبھائے

تبو کے آنے والے پروجیکٹس میں وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’’سلم ڈاگ: ۳۳ ٹیمپل روڈ‘‘ اور ’’کنگ ۱۰۰‘‘ شامل ہیں۔ فلم ’’کنگ ۱۰۰‘‘ میں وہ ایک بار پھر ناگرجنا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ۲۴؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK