• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تنوی شرما کا ڈریم رن جاری، اُنتی ہڈا اور کِدامبی سری کانت بھی سیمی فائنل میں پہنچے

Updated: November 28, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi

جائنٹ کلر تنوی شرما نے سید مودی انٹرنیشنل سپر ۳۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی کر کے اپنے ڈریم رن کو جاری رکھا جبکہ مرد و خواتین ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑیوں کے لیے دن ملا جلا رہا۔

Tanvi Sharma.Photo:PTI
تنوی شرما۔ تصویر:پی ٹی آئی

جائنٹ کلر تنوی شرما نے  سید مودی انٹرنیشنل سپر ۳۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی کر کے اپنے ڈریم رن کو جاری رکھا  جبکہ مرد و خواتین ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑیوں کے لیے دن ملا جلا رہا۔
۱۶؍ سالہ تنوی شرما، جنہوں نے پچھلے راؤنڈ میں جاپان کی سابق عالمی  چمپئن  نوزومی اوکُہارا کو شکست دی تھی، نے ہانگ کانگ کی لو سین یان ہیپی کو۳۸؍ منٹ میں سیدھے سیٹوں میں ۱۳۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍سے ہرایا اور آخری چار میں جگہ بنائی۔ اب ان کا مقابلہ جاپان کی پانچویں سیڈ ہینا اکچی سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے کوارٹر فائنل میں تیسری سیڈ سونگ شوو ین کو ۸۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے کہا کہ دھرمیندر نے موت سے قبل سنی دیول کی آنے والی فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ دیکھی

اُنتی ہڈا نے ہندوستان  کے دو ابھرتے ستاروں کے درمیان مقابلے میں فتح حاصل کی، جب انہوں نے رکشیتا سری سنتوش آر کو۱۵۔۲۱، ۲۱۔۱۳، ۱۶۔۲۱؍ سے ہرافیا۔ اب اُنتی کا سیمی فائنل میں مقابلہ ترکی کی چوتھی سیڈ نیسلیہان ایرِن سے ہوگا، جنہوں نے  ہندوستان  کی ایشارانی بَرُوا کو۱۹۔۲۱، ۲۱۔۱۳، ۱۵۔۲۱؍ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:ماہرقانون ایس مرلی دھر، زیرِ قبضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل پر یو این انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

مردوں کا دوسرا سیمی فائنل مکمل طور پر  ہندوستانی ہوگا، جس میں پانچویں سیڈ کِدامبی سری کانت کا سامنا میتھن منجوناتھ سے ہوگا۔ سری کانت اپنے ہی ملک کے پرینشو راجاوت کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچے، جب اسکور۱۴۔۲۱، ۴۔۱۱؍ تھا۔ خواتین ڈبلز ایونٹ میں، ٹاپ سیڈ گایتری گوپی چند اور ٹریسا جولی نے پانچویں سیڈ ترکی کی بینگِسُو ایرسیٹن اور نازلِکَن اینسی کو ۱۵۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹریسا مِکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں ہریہران امساکارونن کے ساتھ بھی کھیلیں گی، جنہوں نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی آندیکا رامادیانسیہ اور نوزومی شیمیزو کو۱۸۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے ہرایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK