• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ مشکل میں! میجر موہت شرما کے والدین کورٹ سے رجوع

Updated: November 28, 2025, 10:09 PM IST | New Delhi

شہید میجر موہت شرما کے والدین نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میںفلم ’’دُھرندھر‘‘ کی ریلیز پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ یہ فلم ان کے بیٹے کی زندگی اور قربانی سے متاثر ہے اور ان کی اجازت کے بغیر بنائی گئی ہے۔ خاندان نے رازداری کی خلاف ورزیوں اور قومی سلامتی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے فلم کی ریلیز پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر موہت شرما کے والدین نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں رنویر سنگھ کی اداکاری والی فلم ’’دُھرندھر‘‘  کی ریلیز پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔ خاندان کا الزام ہے کہ یہ فلم براہ راست شہید افسر کی زندگی، مشن اور قربانیوں سے متاثر ہے اور یہ ان کی اجازت یا فوج کی رضامندی کے بغیر بنائی گئی ہے۔
فلم۵؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ فلم کا ٹریلر، کرداروں کی تصویر کشی، فوجی پس منظر اور بیان سبھی میجر موہت شرما کی حقیقی زندگی، ان کے خفیہ آپریشنز اور ۲۰۰۹ء میں کپواڑہ میں ان کی شہادت کے مشن کی عکاسی کرتے ہیں۔ خاندان کے مطابق  ان سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی، نہ ہی فوج سے مشورہ کیا گیا تھا اور نہ ہی اس کی تصدیق کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:تنوی شرما کا ڈریم رن جاری، اُنتی ہڈا اور کِدامبی سری کانت بھی سیمی فائنل میں پہنچے

شہید موہت شرما کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ غیر مجاز تصویر کشی ان کے بعد از مرگ شخصیت کی رازداری، وقار، ساکھ اور قربانی کے حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے، جو آئین کے آرٹیکل ۲۱؍ کے تحت محفوظ ہیں۔ پٹیشن میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ فلم میں اسپیشل فورسز کی حکمت عملیوں، خفیہ اندازوں، انسداد دہشت گردی کی تکنیکوں اور ہندوستان کے سیکوریٹی ڈھانچے کے حساس پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے جو کہ قومی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نمیبیا: ایڈولف ہٹلر الیکشن جیت گئے

عرضی میں وزارت اطلاعات و نشریات، سینسر بورڈ، آرمی کےاے ڈی جی پی  آئی ، فلم کے ڈائریکٹر اور شریک پروڈیوسر آدتیہ دھر اور جیو اسٹوڈیو کو بطور جواب دہندہ نامزد کیا گیا ہے۔اہل خانہ نے عدالت سے فلم کی کمرشیل ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ متبادل کے طور پر، انہوں نے فلم کی پبلک ریلیز سے قبل فیملی کے لیے اس کی نجی اسکریننگ کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ یہ اعلان کیا جائے کہ شہید فوجی پر مبنی کوئی فلم اہل خانہ اور فوج کی اجازت کے بغیر ریلیز نہ کی جائے۔ خاندان نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ میجر موہت شرما کے وقار، عزت اور میراث کے تحفظ کے لیے مناسب رہنمایانہ خطوط جاری کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK