HR88 B 8888 ہندوستان کا سب سے مہنگا نمبر پلیٹ،اس کی قیمت ۱۷ء۱؍ کروڑ روپے، اس نمبر پلیٹ کے مالک ہریانہ کے سدھیر کمار، جانئے اس کی اہمیت۔
EPAPER
Updated: November 28, 2025, 10:09 PM IST | New Delhi
HR88 B 8888 ہندوستان کا سب سے مہنگا نمبر پلیٹ،اس کی قیمت ۱۷ء۱؍ کروڑ روپے، اس نمبر پلیٹ کے مالک ہریانہ کے سدھیر کمار، جانئے اس کی اہمیت۔
HR88 B 8888 کی بولی۵۰؍ ہزار روپے کی بنیادی قیمت سے شروع ہوئی اور دوپہر تک یہ۸۸؍ لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔ شام۵؍ بجے تک یہ ریکارڈ توڑ۱۷؍کروڑ ۱۰؍ لاکھ روپے کی رقم کو چھو گئی۔رپورٹس کے مطابق،HR88 B 8888 بدھ کو نیلام ہونے کے بعد ہندوستان کی مہنگی ترین گاڑی کی نمبر پلیٹ بن گئی ہے۔ اس ہفتے اس نمبر نے تمام نیلام ہونے والی پلیٹس میں سب سے زیادہ شرکت حاصل کی، جس میں کل ۴۵؍ بولی لگانے والے شامل تھے۔واضح رہے کہ ہریانہ وی آئی پی اور خصوصی سیریز کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی اپنے سرکاری پورٹل fancy.parivahan.gov.in کے ذریعے منعقد کرتا ہے۔ بولی لگانے کا موقع جمعہ کو شام۵؍ بجے کھلتا ہے اور پیر کو صبح۹؍ بجے بند ہوتا ہے، جس کے بعد اگلے بدھ کو شام۵؍ بجے نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ جب تک میں وزیر اعلیٰ ہوں لاڈلی بہن اسکیم بند نہیں ہوگی‘‘
بعد ازاں شرکاء اپنی پسند کی نمبر پلیٹس کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، اور مکمل ادائیگی کے بعد سب سے زیادہ بولی دینے والے کو یہ پلیٹ دی جاتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق، اس مہنگی ترین نمبر پلیٹ کے سب سے زیادہ بولی دینے والے کا نام سدھیر کمار بتایا جا رہا ہے۔ وہ ہریانہ کے ضلع حصار سے تعلق رکھتے ہیں۔۳۰؍ سالہ بولی لگانے والے نے کہا، ’’میرے ذہن میں کوئی مخصوص رقم نہیں تھی، مجھے نمبر پسند آیا اور میں نے بس بولی لگا دی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابھی تک وہ گاڑی منتخب نہیں کی ہے جس پر یہ نمبر لگایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے توقع نہیں تھی کہ اس بولی میں اتنی دلچسپی ہوگی۔ ہم ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ہمارے پاس ایک سافٹ ویئر کمپنی بھی ہے، اور ہم تجارتی نقل و حمل کے لیے ایک موبایل ایپ تیار کر رہے ہیں، اور یہ کاروبار ابتدائی مراحل میں ہے۔‘‘
دریں اثناءایک رپورٹ کے مطابق، بولی لگانے والے نے صرف۱۱۰۰۰؍ روپے ادا کیے ہیں، جس میں۱۰۰۰؍ روپے رجسٹریشن فیس اور۱۰؍ ہزار روپے سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر شامل ہیں۔ مکمل بولی کی رقم جمع کروانے کے بعد ہی نیلامی مکمل تصور ہوگی۔ انہیں مکمل رقم ادا کرنے کے لیے کم از کم پانچ دن ملیں گے۔سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کی ویب سائٹ پر اس وقت اس نمبر کی الاٹمنٹ کی حیثیت ’’انتساب زیر التواء‘‘ (assignment pending) درج ہے۔
یہ بھی پڑھئے: حکومت ہند نےایک مہم کے تحت ۲؍ کروڑ سے زائد آدھار شناختی کارڈ غیر فعال کردئے
ایچ آر ۸۸؍بی ۸۸۸۸؍: اس کا کیا مطلب ہے؟
HR88 B 8888 دراصل ایک وی آئی پی نمبر پلیٹ ہے جس میں:· ایچ آر ہریانہ ریاست کی نشاندہی کرتا ہے۔۸۸؍مخصوص ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) یا ضلع کو ظاہر کرتا ہے جہاں گاڑی رجسٹرڈ ہے۔’’بی‘‘ اس آر ٹی او کے اندر سیریز کوڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔ آخری چار ہندسے۸۸۸۸؍ اس پلیٹ کو خاص طور پر منفرد بناتے ہیں۔ یہ مجموعہ اس لیے بھی نمایاں نظر آتا ہے کیونکہ انگریزی کا بڑا حرف’’B‘‘ہندسہ ’’8‘‘جیسا لگتا ہے، جس سے صرف ایک حرف کے ساتھ سلسلہ بن جاتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہندوستان میں کسی نمبر پلیٹ نے سرخیوں میں جگہ بنائی ہو۔ اس سے قبل اگست میں، چندی گڑھ کے ایک رہائشی نے ایک انووا گاڑی کے لیے نمبر پلیٹ
’’ CH 01DA 0001 ‘‘ کے لیے۳۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار روپے کی بھاری رقم ادا کی تھی۔اس سے پہلے، کیرالا کے ٹیک ارب پتی وینو گوپال کرشنن نے جیمز بانڈ کے۰۰۰۷؍ سے متاثر ہو کر اپنی لیمبورگینی یورس پرفورمانٹے گاڑی کے لیے نمبر پلیٹ’’KL07 DG 0007 ؍ ۴۵لاکھ ۹۹؍ ہزار روپے میں خریدی تھی۔