Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی فلم کا نام ’’رومیو‘‘ نہیں: ہدایتکار کی تصدیق

Updated: July 23, 2025, 8:06 PM IST | Mumbai

وشال بھردواج نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے کہ شاہد کپور کے ساتھ ان کی اگلی فلم کا نام ’’رومیو‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک فلم کو کوئی بھی عنوان نہیں دیا گیا ہے۔

Vishal Bhardwaj and Shahid Kapoor. Photo: INN
وشال بھردواج اور شاہد کپور۔ تصویر: آئی این این

وشال بھردواج نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ ان کی اگلی فلم کا نام ’’رومیو‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب تک ان کی فلم کو کوئی بھی نام نہیں دیا گیا ہے۔ قبل ازیں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وشال بھردواج اور شاہد کپور کی اگلی فلم کا عنوان ’’رومیو‘‘ ہے۔ اس فلم میں ترپتی ڈمری، نانا پاٹیکر، رندیپ ہڈا، وکرانت میسی اور فریدہ جلال کلیدی کردارمیں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹام کروز کی ’’مشن: امپاسبل ۸‘‘ پرائم ویڈیو پر ۱۹؍ اگست کو ریلیز ہوگی

وشال بھردواج اور شاہد کپور کی فلم کا نیا نام 
قیاس آرائیوں سے قطع نظر پنک ویلا کے مطابق وشال بھردواج اور شاہد کپور کی اگلی فلم کا نام ’’رومیو‘‘ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کو یہ نام دیا گیا ہے۔ فلمسازوں نے دیگر عنوان جیسے ’’ارجن استرا‘‘پر بھی نظر ثانی کی تھی لیکن انہیں’’رومیو‘‘ موضوع لگا۔ شاہد کپور اس فلم میں کبھی نہ دیکھے گئے اوتار میں نظر آئیں گے۔ ’’رومیو‘‘ ایک ایکشن تھریلر فلم ہوگی جس اس صنف کی دیگر فلموں سے کافی مختلف ہے۔ ترپتی ڈمری فلم میں کلیدی کردار نبھائیں گے جبکہ دیگر کرداروں کی تفصیلات کومخفی رکھا گیا ہے۔ دشا پٹانی نے حال ہی میں شاہد کپور کے ساتھ فلم کیلئے ایک رقص کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: منوج باجپائی اور رام گوپال ورما کی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ کی شوٹنگ ۲۶؍ جولائی سے شروع ہوگی

باکس آفس پر ’’رومیو‘‘ پربھاس کی فلم ’’راجا صاب‘‘ اور رنبیر کپور کی فلم ’’دھرندر‘‘ سے ٹکرائے گی
ساجد ناڈیا والا کے پروڈکشن ہاؤس ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کی یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلمساز اس فلم کو رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندر‘‘ اور پربھاس کی فلم ’’راجا صاب‘‘کی ریلیز سے نہ ٹکرانے دینے کیلئے فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ’’کبیر سنگھ‘‘ کے اداکار اس بات پر خوش ہیں کہ اس فلم کو وشال بھردواج کی ہدایتکاری میں بنایا گیا ہے۔ یہ فلم فوٹوگرافی کے حتمی مراحل میں ہے۔گینگسٹر شوٹنگ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد شاہد کپور اپنی اگلی فلم ’’کوکٹیل ۲‘‘ کے پروڈکشن کی شروعات کریں گے جس میں کریتی سینن اور رشمیکا مندانا کلیدی کردار میںنظر آئیں گے۔ قبل ازیں وشال بھردواج اور شاہد کپور نے ’’حیدر‘‘ (۲۰۱۴ء)، ’’رنگون‘‘ (۲۰۰۷ء) ’’کمینے‘‘ (۲۰۰۹ء) جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ آخری مرتبہ انہیں روشن اینڈریوز کی فلم ’’دیوا‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھایا تھا۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK