میڈوک ہارر کامیڈی یونیورس نے آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’تھاما‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جسے دیوالی ۲۰۲۵ء میں ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 19, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai
میڈوک ہارر کامیڈی یونیورس نے آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’تھاما‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جسے دیوالی ۲۰۲۵ء میں ریلیز کیا جائے گا۔
آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا ہارر کامیڈی فلم ’’تھاما‘‘ سے پردہ سیمیں پر واپس آئیں گے۔ فلمسازوں نے فلم کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جس میں آیوشمان اور رشمیکا کی لو اسٹوری کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ ’’تھاما‘‘ میں نواز الدین صدیقی نے یکشاسن اور پریش راول رام گوپال بجاج کا کردار ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل ملک اور گیتا اگروال نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔
ٹیزر کی شروعات پرتجسس مکالمے سے
فلم کے ٹیزر کی شروعات آیوشمان کھرانہ کے وائس اوور سے ہوتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں ’’رہ پاؤگی میرے بغیر ۱۰۰؍ سال؟‘‘ جس کے جواب میں رشمیکا مندانا کہتی ہیں ’’سو سال کیا، ایک پل کیلئے بھی نہیں۔‘‘ ان مکالموں نے مداحوں کو کہانی کے متعلق پرتجسس کر دیا ہے۔ ٹیزر دیکھنے کے بعد مداح یہ سوچ رہے ہیں کہ فلم میں ویمپائر کون ہے؟
یہ بھی پڑھئے: وار ۲: جونیئر این ٹی آر بالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے ہی فلاپ، ساتویں تیلگو اسٹار
مداحوں نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’نہ ڈر کبھی اتنا شکتی شالی تھا اور نہ پیار اتنا بلڈی۔‘‘ میڈوک ہارر کامیڈی یونیورس کی لو اسٹوری دیکھنے کیلئے خود کو اس دیوالی کیلئے تیار رکھئے۔ تھاما کی دنیا میں قدم رکھئے۔ ایک ایسی فلم جو آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی عالمی سطح پر ریلیز ہورہی ہے۔‘‘
یاد رہے کہ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی جبکہ ۲۹؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ’’پرم سندری‘‘ کی ریلیز کے ساتھ فلم کا ٹیزر بڑی اسکرینوں پر ریلیز کیا جائے گا۔