پر بھاس کی فلم راجا صاب کاٹیز ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یادر ہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵، کو ریلیز ہوگی۔ پر بھاس کے علاوہ اس فلم میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: June 16, 2025, 5:04 PM IST | Mumbai
پر بھاس کی فلم راجا صاب کاٹیز ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یادر ہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵، کو ریلیز ہوگی۔ پر بھاس کے علاوہ اس فلم میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے۔
باہو بلی: دی کنکلیوژن کے بعد پر بھاس کی فلم "کالکی ۲۸۹۸" نے ہی زیادہ بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ "ساہو"، "رادھے شیام"، "سالار: پارٹ ون" اور "ادی پرش" جیسی فلموں نے یا تو باکس آفس پر کم کاروبار کیا تھا یا فلاپ ہوگئی تھیں- اب تیلگو کے سپر اسٹار اپنی اگلی ہارر کامیڈی فلم "راجا صاب" کے ذریعے پردہ سیمیں پر واپس آئیں گے جو ان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں چھوٹی فلم ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’آر پار‘ کی کامیابی سے خوش ہوکر گرودت نے جانی واکر کو تحفے میں ایک کار دی تھی
راجا صاب کا ٹیزر جاری کر دیا گیا
مروتھی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم راجا صاب ہندوستان کی بڑی ہارر کامیڈی فینٹسی فلم ثابت ہوگی جس میں پر بھاس کے علاوہ ندھی اگروال ، مالو ریکا موہن اور سنجے دت بھی نظر آئیں گے۔ حال ہی میں فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جو ۲؍منٹ ۲۸؍ سیکنڈ پر مبنی ہے۔ اس ٹیزر میں پر بھاس کو کومی کل او تار جبکہ سلمان خان برنجس لک اور کردار میں دکھایا گیا ہے۔