• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’تھامبا‘‘ میں نوازالدین صدیقی ویلن کے کردار میں نظر آسکتے ہیں

Updated: October 25, 2024, 5:36 PM IST | Mumbai

امرکوشک کی پروڈیوس کردہ فلم ’’تھامبا‘‘ میں آیوشمان کھرانہ ویمپائر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے مقابل رشمیکا مندانا ہیں جبکہ نوازالدین صدیقی کو ویلن کے کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔

Nawazuddin Siddiqui. Photo: INN
نوازالدین صدیقی۔ تصویر: آئی این این

نوازالدین صدیقی کو مبینہ طور پر آنے والی ویمپائر کامیڈی فلم ’’تھامبا‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ آدتیہ سرپوتدار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق ’’تھامبا‘‘ میں نوازالدین صدیقی کے کردار کو ’’سنکی لیکن پرتشدد‘‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جو قدیم وجے نگر سلطنت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس پیشرفت سے قریب ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’نواز الدین کا کرداد پرتشدد ہے اور یہ صدیوں سے وجے نگر میں رہتا ہے۔ وہ بدلہ لینے اور دو مرکزی کرداروں کی تقدیر کو کنٹرول کرنے کیلئے حال کا سفر کرتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اشوک کمار نے۶؍دہائیوں تک فلموں کے ذریعہ تفریح فراہم کی

خیال رہےکہ اس فلم کی شوٹنگ نومبر کے آخر یا دسمبر میں شروع ہوگی۔ نوازالدین صدیقی اس سے قبل ’’بدلا پور‘‘، ’’منا مائیکل‘‘ اور ’’کک‘‘ جیسی فلموں میں ولن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔’’تھامبا‘‘ کے پروڈیوسر امر کوشک ہیں۔ یہ فلم ’’استری یونیورس‘‘ کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK