ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی اگلی فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہندوؤں کی نسل کشی کو موضوع بنایا گیا ہے جسے عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 6:00 PM IST | Kolkata
ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی اگلی فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہندوؤں کی نسل کشی کو موضوع بنایا گیا ہے جسے عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
فلمساز وویک اگنی ہوتری نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اپنی فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ پر پابندی نہ عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہدایتکار، جو اپنی متنازع فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ اور ’’دی ویکسین وار‘‘ کیلئے مشہور ہیں، نے کہا کہ اس فلم میں ’’ہندوؤں کی نسل کشی‘‘ کو موضوع بنایا گیا ہے جسے بغیر کسی سیاسی مداخلت کے مداحوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ وویک اگنی ہوتری نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں زور دیا ہے کہ یہ فلم فنکاری اور تاریخی طرز بیان کا نمونہ ہے جسے تقسیم کا ہتھیار نہیں بننے دینا چاہئے۔ انہوں نے اپیل کی کہ جمہوریت میں آزادیِ اظہار رائے کی کافی اہمیت ہے اور مداحوں کو انتخاب کی اجازت دینی چاہئے۔
URGENT: An open appeal to Hon’ble CM @MamataOfficial. Please listen till the end and share widely as your protest against banning of a film on Hindu Genocide. #TheBengalFiles
— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) September 2, 2025
In cinemas 05 September 2025 pic.twitter.com/AvDuVlixmx
وویک اگنی ہوتری نے ویڈیو پوسٹ کیا
وویک اگنی ہوتری نے ویڈیو کے ذریعے ممتا بنرجی سے اپیل کی ہے کہ وہ فلم کو ایک بنگالی نہیں بلکہ ایک ہندوستانی کی نظر سے دیکھیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میری وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے اپیل ہے کہ آخر تک سنیں اور ہندؤوں کی نسل کشی پر بنائی گئی فلم کے خلاف اپنا احتجاج درج کریں۔‘‘ ’’دی بنگال فائلز‘‘ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اداکارہ سادھنا نےسنیما میں فیشن کو ایک نیا انداز عطاکیا تھا
یاد رہے کہ وویک اگنی ہوتری کا یہ پیغام مغربی بنگال میں ’’دی بنگال فائلز‘‘ پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کے دوران سامنے آیا ہے۔ فلم پر پابندی عائد کرنے کے تنازع کے دوران کولکاتا، مغربی بنگال میں فلم کا ٹریلر بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ ’’دی بنگال فائلز‘‘ سے ایک مرتبہ پھر وویک اگنی ہوتری سیاسی اور ثقافتی مباحثے کا مرکز بن گئے ہیں۔ وویک اگنی ہوتری کی آخری فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ بھی اپنے مواد کے سبب تنازع کا باعث بن گئی تھی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وویک اگنی ہوتری نے ’’دی بنگال فائلز‘‘ کے ذریعے بنگال کے ماضی کے حساس معاملات کو اجاگر کیا ہے۔