• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’دی کونجیورنگ ۴‘عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری ہارر فلم

Updated: September 08, 2025, 8:00 PM IST | Mumbai

’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ ۱۸۷؍ ملین ڈالرکے کاروبار کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی دوسری ہارر فلم بن گئی ہے۔ امریکی باکس آفس پر اس نے ۸۷؍ ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی تیسری فلم ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’دی کونجیورنگ یونیورس‘‘کی آخری اور نویں فلم ’’دی کونجیورنگ : لاسٹ رائٹس‘‘ توقعات سے بہترین پرفارم کر کے ہارر فلموں میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ ۵۵؍ملین ڈالرکے بجٹ سے تیار کی گئی اس فلم نے گھریلو باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا ہے اور امریکی باکس آفس پرشاندار آغاز کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔ 

’’کرس آف لاللورنا‘‘ (۲۰۱۹ء)، ’’دی کونجیورنگ: دی ایول میڈ مِی ٹو ڈو اِٹ‘‘ (۲۰۲۱ء) اور ’’دی نن‘‘ (۲۰۲۳ء) جیسی فلموں کیلئے مشہور ہدایتکار مائیکل چاویز کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کے باکس آفس پر اپنے افتتاحی وی کینڈ پر ۴۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار کرنے کی توقع تھی۔ تاہم، اس نے اپنی توقعات سے زیادہ کاروبار کرتے ہوئے ۸۳؍ ملین ڈالر کا غیر معمولی کاروبار کیا اور ’’اِٹ‘‘ (۲۰۱۷ء) اور ’’اِٹ چیپٹر ۲‘‘ (۲۰۱۹ء)کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی تیسری ہارر فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وویک اوبر ائے کو اداکاری وراثت میں ملی ہے

گھریلو باکس آفس پر افتتاحی وی کینڈ پر ۸۳؍ ملین ڈالر کا کاروبار کرنے والی اس فلم نے کرسٹوفر نولن کی ’’اوپن ہائمر‘‘ (۴۰ء۸۲؍ ملین ڈالر )اور ڈینس ویلینو کی ’’ڈیونـ: پارٹ ٹو‘‘ (۵۰ء۸۲؍ملین ڈالر)کا ریکارڈبھی توڑدیا ہے۔ عالمی باکس آفس پر فلم نے ۱۸۷؍ ملین ڈالرکا کاروبار کیا ہے جو امسال ریلیز ہونے والی کسی بھی کامک یا سپر ہیرو کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ افتتاحی وی کینڈ پر ’’اِٹ‘‘ (۲۰۱۷ء) کو پچھاڑتے ہوئے عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یو ایس اوپن : الکاراز کے ہاتھوں سنر کی شکست

بہترین آغاز کرنے والی ہارر فلمیں 
۱) اِٹ
۲) دی کونجیورنگـ: لاسٹ رائٹس۔ (کاروبار: ۱۸۷؍ ملین ڈالر، ریلیز۲۰۲۵ء)
۳) اِٹ: چیپٹر ٹو۔(کاروبار: ۱۸۵؍ ملین ڈالر ، ریلیز:۲۰۱۹ء)
۴) فائیو نائٹس ایڈ فریڈی (کاروبار: ۲۰۲۳ء، ریلیز: ۲۰۲۳ء) 
۵) اَس (کاروبار : ۱۱۰؍ ملین ڈالر، ریلیز: ۲۰۱۹ء)

عالمی سطح پر ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ ۱۰۴؍ ملین ڈالر کا کاروبار کرتے ہوئے اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہالی ووڈفلم بن گئی ہے۔ مزید برآں، کسی بھی کامک بک نے اب تک ۱۰۰؍ ملین ڈالر کا کاروبار نہیں کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ذاکر خان نے اسٹیج سے بریک لینے کا اعلان کیا، صحت اور ذہنی تناؤ کا حوالہ دیا

عالمی سطح پر فلم کا کاروبار 
عالمی سطح پر امریکہ اور کنیڈا (۸۳؍ ملین ڈالر )، میکسیکو (۳ء۱۳؍ ملین ڈالر)، برطانیہ (۸ء۸؍ ملین ڈالر) اور برازیل (۷ء۷؍ ملین ڈالر) کے بعد ہندوستان ۷ء۶؍ ملین ڈالر کے ساتھ ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کیلئے پانچواں بڑا مارکیٹ بن گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان جیسی شکل نے ابراہیم قادری کی غربت دور کردی، ایک شو کا ۵؍لاکھ لیتے ہیں

وارنر بروس نے تاریخ رقم کی 
’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کے ۸۳؍ ملین ڈالر کے افتتاحی کاروبار نے وارنر بروس کےاسٹوڈیو کو امریکی باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ یہ سال میں ۴۰؍ ملین ڈالر کا کاروبارکرنے والی اسٹوڈیو کی پہلی فلم بن گئی ہے۔ 

وارنر بروس اسٹوڈیو کی امسال ریلیز ہونے والی سات فلمیں 
’’اے منی کرافٹ مووی‘ (۸ء۱۶۲؍ ملین ڈالر)
’’سپرمین‘‘ (۱۲۵؍ ملین ڈالر)
’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ (۸۳؍ملین ڈالر)
’’ایف ون‘‘ (۵۷؍ ملین ڈالر)
’’فائنل ڈیسٹی نیشن: بلڈ لائنس‘‘ (۶ء۵۱؍ملین ڈالر )
’’سینرز‘‘ (۴۸؍ ملین ڈالر)
’’ویپنز‘‘ (۵ء۴۲؍ ملین ڈالر)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK