Inquilab Logo Happiest Places to Work

منوج باجپائی کی اداکاری سے سجی سیریز ’’دی فیملی مین‘‘ کے سیزن ۳؍ کا اعلان

Updated: July 15, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

منوج باجپائی کی اداکاری سے مزین سیریز ’’دی فیملی مین‘‘ کا سیزن ۳؍ اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’دی فیملی مین‘‘منوج باجپائی کی اداکاری سے سجی ۲۰۲۵ء کی متوقع ویب سیریز ہے جس کی ہدایتکاری راج اینڈ ڈی کے نے انجام دی ہے۔ فلم کے اگلے سیزن میں سری کانت تیواری کی ذاتی اور پیشہ وارانہ لڑائی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جسے منوج باجپائی نے بخوبی نبھایا ہے۔ اس مرتبہ قومی تحفظ کے خطرے اور جغرافیائی اور خاص طور پر شمال مشرقی ہندوستان میں جغرافیائی سیاسی تنازع کے پھیلنے کی عکاسی کی گئی ہے۔ مداحوں کے انتظار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمسازوں نے سیریز کے سیزن ۳؍ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جاوید اخترنے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو میں تقریر کی

ریڈیف کے مطابق منوج باجپائی نے سبھاش کے جھا سے یہ تصدیق کی ہے کہ سیریز کے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا جاچکاہے جسے اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس سیزن کو دیوالی ۲۰۲۵ء پر ریلیز کیا جاسکتاہے۔ فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اسی لئے اداکار نے اعلان کیا ہے کہ ’’شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اور انتظار ختم ہوچکا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیا ’’رامائن‘‘ کیلئے رنبیر کپور نے ۱۵۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے؟

تاہم، سیریز کے تیسرے سیزن کی ریلیز کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جب ان سے اتنے برسوں میں شو کی شہرت کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’جب ہم نے شروعات کی تھی تو ہمیں اندازاہ نہیں تھا کہ ’’دی فیملی مین‘‘ اتنا آگے جائے گا۔ اگر مجھ سے یہ پوچھا جائے کہ یہ اب تک کا کیا گیا میرا سب سے بہترین کام ہے تو میرا جواب ہاں ہوگا۔‘‘یاد رہے کہ منوج باجپائی کے علاوہ ’’دی فیملی مین‘‘ کے سیزن ۳؍ میں جے دیپ اہلوات، نمرت کور، شارب ہاشمی، پریا مانی اور شرد کیلکر نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK