Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کا مبینہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل

Updated: June 28, 2025, 8:56 PM IST | Mumbai

مداحوں نے لاس اینجلس کے اے ایم سی تھیٹر میں کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کا مبینہ پوسٹر دیکھ لیا جس کے بعد یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ کرسٹوفر نولن کی یہ فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مداحوں کو لاس اینجلس کے اے ایم سی تھیٹر میں کرسٹوفر نولن کی اگلی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کا مبینہ پوسٹر ملا۔ اس پوسٹر، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، میں ایک مجسمے کو دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر کی ٹیگ لائن میں لکھا ہے ’’ڈیفی دی گوڈس۔‘‘ ریڈیٹ پر ایک صارف نے فلم کے پوسٹر پر بنے اس مجسمے کا موازنہ کرسٹوفر نولن کی فلم ’’اوپن ہائمر‘‘ سے کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’مجھے منی منلزم پسند ہے لیکن میری رائے میں یہ  ’’اوپن ہائمر‘‘ کی مانند نظر آتا ہے، سامنے سے بھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اگلا جیمس بونڈ بننے کیلئے ٹام ہالینڈ اور جیکب ایلورڈی میں مقابلہ

کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘
کرسٹوفر نولن کی اگلی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ اسی نام سے موجود ایک یونانی نظم پر مبنی ہے جس میں جنگ تروجن کے بعد اوڈیسیس کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ نظم ۲؍ ہزار سال پہلے لکھی گئی تھی۔ فلم کا فرسٹ لُک پوسٹر اگلے ہفتے اسکارلیٹ جانسن اور جوناتھن بیلی کی فلم ’’جوراسک ورلڈ ربرتھ‘‘ کی اسکریننگ کے دوران ریلیز کیا جائے گا۔ ’’دی اوڈیسی‘‘ میں ٹام ہالینڈ، میا گوتھ، زینڈایا، این ہیتھ وے، لوپیتا نیونگ، رابرٹ پیٹنسن، چارلیز تھیرون، بینی سیفڈی، جون برنتھال ، شارلیز تھیرن اور بنی سفدی بھی نظرآئیں گے۔ کرسٹوفر نولن ہی اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے اور انہوں ہی نے فلم کا اسکرین پلے بھی لکھا ہے۔ اس فلم کو سینکوپی پروڈکشن کمپنی کے تحت ایما تھامس پروڈیوس کریں گی۔ یہ فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK