• Wed, 28 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا گیت’’ماتربھومی‘‘ کس سابق وزیرِ اعظم کی تقریر سے متاثر ہے؟

Updated: January 28, 2026, 3:17 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا پہلا گانا ’ماتربھومی‘ باضابطہ طور پر ریلیز ہو چکا ہے۔ یہ حب الوطنی پر مبنی گانا سلمان خان کے مداحوں میں خاصا مقبول ہورہا ہے اور اب اس کے پس منظر میں موجود ترغیب کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

جنگی ڈراما فلم  ’’بیٹل آف گلوان‘‘، جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ۱۷؍ اپریل۲۰۲۶ء کو عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم جون۲۰۲۰ء میں گلوان وادی میں ہندوستان  اور چین کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے دوران ہندوستانی  فوج کی بہادری کو پیش کرے گی۔ جب سے فلم سازوں نے یومِ جمہوریہ سے دو دن قبل پہلا گانا ’ماتربھومی‘ جاری کیا ہے، یہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس گانے کی ترغیب ایک سابق وزیرِ اعظم کی تقریر سے ملی  ہے؟
 سیاسی تقریر اور سنیما کا امتزاج
۲۴؍ جنوری کو ریلیز ہونے والا گانا ’ماتربھومی‘  اپنی شاعرانہ دھن اور بول کے ذریعے ایک طاقتور مگر حقیقی زندگی سے جڑی ترغیب کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ گانا  ملک  کے سابق وزیرِ اعظم آنجہانی  اٹل بہاری واجپائی  کی تقاریر سے متاثر بتایا جاتا ہے۔ ان کی تقاریر جذبات، ضبط اور وطن سے گہری محبت کی عکاس ہوا کرتی تھیں۔ چاہے وہ پارلیمنٹ میں خطاب کر رہے ہوں یا عوامی اجتماعات میں، ان کے الفاظ اکثر بھارت ماتا کے لیے کہی گئی شاعری محسوس ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:’’بارڈر ۲‘‘ کی کامیابی کے بعد بھوشن کمار نے ’’بارڈر ۳‘‘ کی تصدیق کی

’ماتربھومی‘ کے بارے میں
یہ گاناسلمان خان فلمز میوزک کے تحت ریلیز کیا گیا ہے جبکہ سونی میوزک انڈیا اس کی باضابطہ میوزک ڈسٹری بیوٹر ہے۔ اس کی موسیقی سلمان خان کے دیرینہ ساتھی اور مشہور موسیقار ہیمیش ریشمیا نے ترتیب دی ہے جبکہ بول سمیر نے تحریر کیے ہیں۔ گانے کو آواز دی ہے اریجیت سنگھ اور شریا گھوشال نے، جنہوں نے اس میں گرمجوشی، نرمی اور گہرائی پیدا کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:الہلال کا مالیاتی دھماکہ، دنیا کے امیر ترین فٹ بال کلبوں میں شمولیت

گانے کی کہانی میں سلمان خان ایک ہندوستانی فوجی افسر کے روپ میں نظر آتے ہیں، جو یہ گیت اپنی اہلیہ (جس کا کردار چترانگدا سنگھ  نے ادا کیا ہے) اور اپنے بچوں کے نام کرتے ہیں، جس میں مضبوط خاندانی رشتوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ گانے کے آگے بڑھنے کے ساتھ مناظر میدانِ جنگ کی طرف منتقل ہو جاتے ہیں، جہاں سلمان خان کو نمستے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK