• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ کا ٹریلر جاری، مداح پُرجوش

Updated: November 13, 2025, 5:02 PM IST | Los Angeles

’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداح پُرجوش ہوگئے ہیں۔ میریل اسٹریپ، این ہیتھوے، ایمیلی بلنٹ اور اسٹینلے ٹوکی اپنی اصل کرداروں میں واپسی کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں سیمون ایشلے اور سڈنی سوینی جیسے نئے نام بھی شامل ہیں۔ میڈونا کے گانے ’ووگ‘ کے ساتھ شروع ہونے والا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ فلم یک مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، اور مداح مئی ۲۰۲۶ء کی ریلیز کیلئے پرجوش ہیں۔ اس بار بھی فلم میں ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ میریل اسٹریپ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ این ہیتھوے ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی دکھائی دیں گی۔ ٹریلر ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر مداحوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ایمیلی بلنٹ اور اسٹینلے ٹوکی بھی اپنے مشہور کرداروں کے ساتھ ’رن وے‘ میگزین کے ہالز میں دوبارہ واپسی کر رہے ہیں۔ ٹریلر کا آغاز میڈونا کے معروف گانے ’ووگ‘ سے ہوتا ہے، جہاں مرانڈا پرسٹلی کی مخصوص ولینٹینو ہیلس کی گونج ایک بار پھر سنائی دیتی ہے۔ اس بار کاسٹ میں نئے چہروں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جن میں ’برجرٹن‘ کے اسٹار سیمون ایشلے اور ’یوفوریا‘ کی سڈنی سوینی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:گریمی ایوارڈز: دلائی لامہ ’’بیسٹ آڈیوبُک‘‘ کیلئے نامزد، امجد علی خان اینڈ سنس کی موسیقی میں بنائیگی

سوشل میڈیا پر مداحوں اور فیشن کمیونٹی نے ٹریلر کیلئے بے حد جوش کا اظہار کیا۔ ایکس پر صارفین نے پہلی فلم کے مشہور مناظر کو یاد کرتے ہوئے اس ٹیزر کی تعریف کی۔ ٹریلر میں اسٹریپ کا ڈائیلاگ ’’تمہیں کافی وقت لگا‘‘ دو دہائیوں کے انتظار کرنے والے مداحوں کیلئے خاص پیغام سمجھا جا رہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’میں اس کیلئے بہت پرجوش ہوں، فلم اچھی ہونی چاہئے، ورنہ میں رو دوں گا۔‘‘ ایک اور نے کہا کہ ’’اس خبر سے میرا دن بن گیا ہے۔ میں خود پر قابو نہیں رکھ پا رہا۔‘‘ مداح اس بات کیلئے بھی بے حد تجسس میں ہیں کہ سیمون ایشلے کا کردار فلم کی کہانی میں کیا نیا رنگ بھرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:جولی ایل ایل بی ۳؍ کا ۲؍ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر قبضہ

’’دی ڈیول ویئرس پراڈا ۲‘‘ کی ریلیز یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ہوگی۔ اور یہ فلم اسی دن ریلیز ہونے والی دیگر بڑی فلموں، جیسے ’’مورٹل کومبیٹ ۲‘‘، ’’اینیمل فرینڈس‘‘ اور ’’ڈیپ واٹر‘‘ سے بھی مقابلہ کرے گی۔ مداحوں نے ٹریلر کے پس منظر میں چلنے والے ’ووگ‘ میوزک کی خصوصی تعریف کی جو میڈونا کے کلاسک گانے پر مبنی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریلر این ہیتھوے کی ۴۳؍ ویں سالگرہ کے دن جاری کیا گیا، جسے مداحوں نے ایک خاص تحفہ قرار دیا۔ یہ ریلیز اس وقت سامنے آئی ہے جب ووگ کی ایڈیٹر انچیف انا ونٹور نے اپنے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دیا ہے۔ چونکہ ’دی ڈیول ویئرس پراڈا‘ کو ان کی شخصیت سے متاثر سمجھا جاتا ہے، اس لئے یہ لمحہ فیشن کی دنیا میں ایک نئے دور کی علامت بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK