Inquilab Logo Happiest Places to Work

’بےوقوف ہیں‘ ،مائیکل جیکسن کی بایوپک کو منفی تبصرے ملنے پر فرح خان برہم

Updated: April 26, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai

حال ہی میں سنیما کی دنیا کے مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی بایوپک فلم ’’مائیکل‘‘ کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ فلم ’’مائیکل‘‘ سے فلم بینوں کو کافی زیادہ توقعات تھیں، لیکن انگریزی فلمی دنیا کے ناقدین کی جانب سے ملنے والے منفی ریویوز کی وجہ سے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Farah Khan.Photo:INN
فرح خان۔ تصویر:آئی این این

حال ہی میں سنیما کی دنیا کے مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی بایوپک فلم ’’مائیکل‘‘ کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ فلم ’’مائیکل‘‘ سے فلم بینوں کو کافی زیادہ توقعات تھیں، لیکن انگریزی فلمی دنیا کے ناقدین کی جانب سے ملنے والے منفی ریویوز کی وجہ سے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس دوران ہندی سنیما کی کوریوگرافر اور ڈائریکٹر فرح خان نے ایسے ہی فلمی ناقدین پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے اور فلم ’’مائیکل‘‘ کی حمایت کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں فرح نے کیا کہا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)


مائیکل کے حق میں فرح خان
ہالی ووڈ فلم ’’مائیکل‘‘ پر ایک طبقہ تنقید کر رہا ہے جبکہ دوسرا اس کی تعریف کر رہا ہے۔ حال ہی میں فرح خان نے بھی مائیکل جیکسن کی بایوپک دیکھی اور اسے دیکھنے کے بعد انہوں نے انگریزی سنیما کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے اس فلم پر تنقید کی تھی۔فرح خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ ہر ملک میں ناقدین بےوقوف ہوتے ہیں جاؤ اور مائیکل فلم دیکھو۔ اور کوئی پلیز اگلے سال جعفر جیکسن کو آسکر دے دینا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:دہلی کے رنوں کے پہاڑ کو پنجاب نے سر کر لیا


اس طرح فرح خان نے فلم’’مائیکل‘‘ کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور مرکزی اداکار جعفر جیکسن کی بھی تعریف کی۔ واضح رہے کہ جعفر عالمی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بھتیجے ہیں اور انہوں نے فلم میں اپنے چچا کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی شاندار اداکاری نے فرح خان کو بھی ان کا مداح بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’میں ویب شوز اور فلموں کے ذریعہ دوبارہ اپنے کریئر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں‘‘


ٹوسٹر میں نظر آئیں فرح
بطور فلم ساز فرح خان کافی عرصے سے وقفے پر ہیں، لیکن اس وقت وہ اداکارہ کے طور پر بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ حال ہی میں انہیں اداکار راجکمار راؤ اور ثانیہ  ملہوترا کی کامیڈی فلم ’’ٹوسٹر‘‘میں دیکھا گیا۔ نیٹ فلکس پر موجود اس فلم میں فرح خان نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK