Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹائیگر شروف اور سنجے دت کی ’’باغی ۴‘‘ کا ٹیزر ریلیز

Updated: August 11, 2025, 5:03 PM IST | Mumbai

ٹائیگر شروف اور سنجے دت کی فلم ’’باغی ۴‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں سنجے دت کو ویلن کے کردارمیں دکھایا گیا ہے۔ٹائیگر شروف نے فلم کا ٹیزر تاخیر سے ریلیز کرنے پر اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فلمسازوں نے ٹائیگر شروف کی امسال کی متوقع فلم ’’باغی ۴‘‘کا ٹیزر ریلیزکیا ہے۔فلم کے ٹیزر میں ٹائیگر شروف کا مقابلہ سنجے دت سے ہے جو فلم میں ویلن کا کردار نبھائیں گے۔فلم کے ٹیزر میں ٹائیگر شروف، سونم باجوا اور ہرناز سندھو کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹریلر کی شروعات بیگ گراؤنڈ میں ٹائیگر شروف کی آواز سے ہوتی ہے جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی معشوقہ یا تو مر گئی ہیں یا کسی مشکل میں ہیں اور انہوں نے جو کھویا ہےاس کیلئے کسی سے بھی بدلہ لینے یا کوئی بھی چیلنج قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff)

ٹائیگر شروف نے فلم کا ٹیزر انسٹاگرام پر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ہر عاشق ایک ویلن ہے۔ کوئی بھاگ نہیں سکتا، کسی پر بھی رحم نہیں کیا جائے گا، تیار رہئے، پرتشدد لو اسٹوری کی شروعات ہوچکی ہے۔ ’’باغی ۴‘‘ کا ٹریلر ریلیز جو ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ۶؍ستمبر کو فلم ’شعلے‘ کا خصوصی پریمئر ہوگا

ٹائیگر شروف نے ’’باغی ۴‘‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کیلئے معافی مانگی
ٹائیگر شروف نے اپنی فلم ’’باغی ۴‘‘کے  ٹریلر لانچ میں تاخیر کیلئے معافی مانگی۔ ٹائیگر شروف نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’’باغی ۴‘‘ کہاں ہے؟‘‘ اور پھر لکھا ہوا ہے کہ ’’یہ ستمبر میں ہی ریلیز ہونے والی ہے، مداح ٹریلر چاہتے ہیں، خاموشی نہیں۔ یوٹیوب پر ٹریلر ریلیز کیجئے۔‘‘انہوں نے ’’باغی ۴‘‘ سے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ٹائیگرشروف نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں فلم کے ٹریلر کو تاخیر سے ریلیز کرنےپر معافی مانگتے ہوئے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی فلم کا پہلا پرومو بھی ریلیز کریں گے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ڈیئر آرمی، مجھے معاف کیجئے گا کہ میں نے آپ کو انتظار کروایا۔ میں روزانہ آپ کے پیغامات اور پوسٹس دیکھتا تھا اور یقین کیجئے میں جلد از جلدآپ کے ساتھ یہ شیئر کرنے کیئے تیار ہوں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ یہ انتظاررائیگاں نہیں جائے گا۔ آپ لوگوں نے جتنے پوسٹرز بنائے ہیں وہ مجھے پسند آئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK