Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالی ووڈ جیسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں، اس میں لطف آئے گا: ٹام کروز

Updated: May 17, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز ’’مشن امپاسبل ۸‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان میں گزارے گئے لمحات یاد کئے اور کہا کہ انہیں بالی ووڈ فلمیں پسند ہیں۔

Hollywood legend Tom Cruise. Photo: INN
ہالی ووڈ لیجنڈ ٹام کروز۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ لیجنڈ ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل‘‘ فرنچائز کی ۸؍ ویں اور آخری فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ ہندوستان میں ریلیز ہوچکی ہے جبکہ امریکہ میں یہ ۲۳؍ مئی کو ریلیز ہوگی۔ ٹام کروز اس وقت اپنی فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہندی فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔فلم کی عالمی تشہیر کے وقت ٹام نے ہندوستانی ثقافت، سنیما اور لوگوں کے ساتھ اپنے یادگار تجربات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ہندوستان سے محبت کرتا ہوں۔ یہ ایک حیرت انگیز ملک ہے۔ یہاں پر گزارا ہر لمحہ میری یادداشت میں نقش ہو گیا ہے۔ مَیں مستقبل میں ہندوستان جا کر وہاں فلم بنانا پسند کروں گا۔ مجھے بالی ووڈ فلمیں پسند ہیں۔ مجھے یہ دلچسپ لگتا ہے کہ فلم کے دوران نغموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کے اداکار گانوں پر رقص کرتے ہیں، اور انہیں یوں دیکھنا دلچسپ لگتا ہے۔ مَیں بھی چاہتا ہوں کہ ان کی طرح اداکاری کروں اور نغموں پر رقص کروں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی ۱۴؍ سال بعد نظر آئیں، انٹرنیٹ صارفین مسحور

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں بالی ووڈ کی طرز کی فلم بنانا پسند کروں گا۔ ایسا کرنا پُرلطف ہوگا۔ مجھے رقص اور گانا پسند ہے ۔ ہندوستان میں میرے کئی دوست ہیں، مَیں ان سے ملنا چاہتا ہوں اور میں یقیناً دوبارہ ہندوستان جاؤں گا۔‘‘ دریں اثنا، ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ ہندوستان میں انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوچکی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK