• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کا چیٹ شو : کب اور کہاں دیکھیں

Updated: September 10, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai

کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کا شو ’’ٹومچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ ۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔ اس شو کی ہدایتکاری کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کریں گے۔

First look poster of Two Much with Kajol and Twinkle. Photo: INN
ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل کا فرسٹ لک پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ اپنے اگلے چیٹ شو ’’ٹو مچ ود کاجول اینڈٹوئنکل ‘‘ کی میزبانی کریں گے جو ۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔ شو کے پہلے پوسٹر میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کو زرد رنگ کے لباس میں دکھایا گیا ہے جبکہ کئی مائیکز ان کی جانب ہیں۔پرائم ویڈیو کے ذریعے ریلیز کیا جانے والا یہ شو مزاح سے بھرپور ہوگا جس میں ہر ہفتے مختلف مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ 

کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کا یہ شو اَن اسکرپٹیڈ (ایسا شوجسے پہلے سے تحریر نہ کیا گیا ہو) ہوگا۔ اس شو کو اپو، کوہلر اور کلیان جویلرز پیش کریں گے جبکہ اسے بنی جے ایشیاء کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گاجس نے شو کی تصویر کشی کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وینس فلم فیسٹیول: ۱۵۰۰؍ فنکاروں کے مطالبے کے بعد اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوت شریک نہیں ہوئیں

بنی جے ایشیاء اور اینڈمول شائن انڈیا کے گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر مرینالنی جین نے کہا کہ ’’ شو میں پوری اسپوٹ لائٹ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ پر ہوگی جو شو میں تخلیقی ذہانت اور منفرد آوازوں کی حامل میزبان کے طور پر نظرآئیں گی۔ ‘‘ یاد رہے کہ آخری مرتبہ کاجول وشال فوریا کی فلم ’’ ماں‘‘ (۲۰۲۵ء)میں نظرآئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK