ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے لیے تیار یو اے ای کی ٹیم بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ کپتان محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم فی الحال کسی حریف کی فکر میں نہیں، بلکہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
EPAPER
Updated: December 09, 2025, 7:58 PM IST | New Delhi
ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے لیے تیار یو اے ای کی ٹیم بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ کپتان محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم فی الحال کسی حریف کی فکر میں نہیں، بلکہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے لیے تیار یو اے ای کی ٹیم بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ کپتان محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم فی الحال کسی حریف کی فکر میں نہیں، بلکہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق اگر میچ کے دن کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کریں تو وہ کسی بھی بڑی ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
ٹی۲۰؍ ورلڈکپ فروری،مارچ میں ہندوستان اور سری لنکا میں ہوگا، یو اے ای نے کوالیفائر میں عمدہ کھیل کی بدولت رسائی پائی، ٹیم گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور کنیڈا کے ساتھ شامل ہے۔ دبئی میں ایک پروگرام کے دوران یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کی بہت خوشی ہے،ہماری ٹیم کیلئے رواں برس بہت اچھا گزرا،ہم نے ایشیا کپ میں حصہ لیا اور اب ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
بڑے اسٹیج پر اچھی کارکردگی کے لئے ہم سخت محنت کر رہے ہیں، ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ،ہم اپنی محنت کر رہے ہیں تاکہ جس کے بھی خلاف کھیلیں اچھا پرفارم کر سکیں، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت خاصی متوازن ہے، تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ باصلاحیت نوجوان بھی موجود ہیں، ہم اچھے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ میں کسی ایک کھلاڑی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ فرد واحد کی وجہ سے کوئی ٹیم نہیں جیتا کرتی،ہم ٹیم بن کر پرفارم کریں گے تو زیادہ اچھا رہے گا،مجھے پورا یقین ہے کہ یو اے ای بطور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے:وکی کوشل کی ’’مہااوتار‘‘ میں دپیکا پڈوکون ہیروئن کا کردار ادا کرسکتی ہیں
محمد وسیم نے اپنی انفرادی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا کہ جس طرح بیٹنگ اور ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں یہ سلسلہ برقرار رکھوں۔ ٹیسٹ اقوام کے خلاف اچھی کارکردگی اور انھیں ہرانےکے لئے ہم محنت کر رہے ہیں لیکن یہ آسان کام نہیں ہے، ہم نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش اور افغانستان کو ہرا چکے ہیں۔
انہوںنے مزید کہاکہ آپ دیکھیں گے کہ جن ٹیموں کو ہم ٹف ٹائم دینے کے باوجود زیر نہیں کرپاتے ایک دن انھیں بھی ہراتے نظر آئیں گے۔ کسی مخصوص ٹیم کے حوالے سے ہم نہیں سوچ رہے،ویسے بھی ورلڈکپ میں ہندوستان اور پاکستان ہمارے گروپ میں نہیں ہیں ہم اپنی محنت کریں گے اور جس کے خلاف کھیلے اسے زیر کرنے کی کوشش ہو گی۔ محمد وسیم نے کہا کہ ٹیسٹ ممالک کیخلاف کھیلنا اچھی بات ہے،جیسے جیسے ہم ان سے میچز کھیلیں گے ہماری کارکردگی بہتر ہو گی،ابھی ہم اگر انھیں ٹف ٹائم دیتے ہیں تو جلد ہرانا بھی شروع کر دیں گے۔