Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کے میڈیا پر امریکی سفیر کا گہرا طنز

Updated: August 25, 2026, 10:31 AM IST | Agency | New Delhi

کہاجوں جوں شام ہوتی ہے نیوز چینلوں پر پاگل پن سوارہونے لگتا ہے۔

Sergio Gore. Picture: INN
سرجیو گور۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں امریکی سفیرسرجیو گور نے ہندوستان  کے ٹیلی ویژن  چینلوں  کی صحافت پر  طنز کرتے ہوئے کہا کہ   ہندوستانی ٹی وی نیوز چینلوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ جوں  جو رات ہوتی ہے،  ٹی وی چینلوں  کے پروگرام  اتنے ہی پاگل پن کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔‘‘  انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نیوز چینلوںپر رپورٹ ہونے والی بعض چیزیں تو امریکی چینلوں کی فرضی خبروں کے مسئلے سے بھی کہیں آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ۵؍ ستمبر کو کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاجی مارچ

وہ نئی دہلی میں ایک فائنانشیل اخبار کی  تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے گھر پہنچ کرہدنوستانی ٹی وی نیوز پروگرام دیکھنے میں بڑا مزہ آتا ہے۔ جتنی  رات ہوتی جاتی ہے، پروگرام اتنے ہی پاگل پن کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔ شام۶؍ بجے  کے پروگرام میں ۸؍ لوگ بحث کر رہے ہوتے ہیں۔ رات۱۰؍ بجے ۱۲؍ لوگ ہوجاتے ہیں اور سب ایک ہی وقت میں بول رہے ہوتے ہیں، اس لیے آپ واقعی کسی ایک کی بات بھی نہیں سن سکتے۔‘‘گور نے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ امریکہ میں غلط معلومات کا ایک سنگین مسئلہ ہے، لیکن ہندوستانی ٹیلی ویژن نے انہیں حیران کردیا۔  انہوں نے کہا کہ ’’ یہاں جو چیزیں رپورٹ کی جاتی ہیں ان میں  سے کچھ  توحقیقت سے بالکل میل نہیں کھاتیں۔‘‘سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے بھی گور کے تبصروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK