Inquilab Logo Happiest Places to Work

ودربھ کی نمیرہ محمد غالب صدیقی نیٹ ایم ڈی ایس میں آل انڈیا رینک میں پہلی پوزیشن پر

Updated: June 03, 2026, 10:59 AM IST | Mumbai

ودربھ کے لیے ایک شاندار تعلیمی کامیابی کے طور پر طالبہ نمیرہ محمد غالب صدیقی نے نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ برائے ماسٹر آف ڈینٹل سرجری (NEET MDS) میں آل انڈیا رینک میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

Dodtor Namira.Photo:Facebook
ڈاکٹر نمیرا۔ تصویر:فیس بُک

ودربھ کے لیے ایک شاندار تعلیمی کامیابی کے طور پر طالبہ نمیرہ محمد غالب صدیقی نے نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ برائے ماسٹر آف ڈینٹل سرجری (NEET MDS) میں آل انڈیا رینک میں پہلی پوزیشن  حاصل کر لی۔
بنیادی طور بھنڈارا سے تعلق رکھنے والی اور اس وقت سورگیہ داداصاحب کالمیگھ اسمرتی ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، واناڈونگری میں زیرِ تعلیم صدیقی نے کہا کہ ان کا مقصد ایک کامیاب ڈینٹل سرجن بننا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر ناگپور اور پورے ودربھ میں انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: ۳۰؍غیر قانونی ہندوستانی ٹرک ڈرائیور وں کی ملک بدری جلد


ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھنے والی صدیقی نے اپنی کامیابی کا سہرا نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور امتحان پر مبنی سخت تیاری کے سرباندھا ہے۔ ان کے والد ایک تاجر ہیں جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ ان کا چھوٹا بھائی بھی نیٹ امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔ نمیرہ صدیقی نے کہا’’میری بنیادی توجہ رات کے وقت پڑھائی پر تھی۔ دن کے وقت کی مصروفیات اور شور و غل کے مقابلے میں خاموشی میں توجہ مرکوز کرنا میرے لیے زیادہ آسان تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’تیاری کے دوران مجھے نیند پر کافی سمجھوتہ کرنا پڑا۔۲۴؍ گھنٹوں میں سے میں صرف پانچ گھنٹے سوتی تھی۔‘‘انہوں نے بتایا کہ ان کی تیاری صرف کتابوں کے مطالعے تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے وقت کی پابندی کے ساتھ گزشتہ برسوں کے سوالیہ پرچے حل کرنے پر بھی خاص توجہ دی۔ان کے مطابق’’گزشتہ برسوںکے پرچے حل کرنے کی مشق اصل امتحان کے دوران انتہائی مفید ثابت ہوئی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سوناکشی سنہا نے اپنی محنت اورصلاحیت سے نام کمایا

کالمیگھ ڈینٹل کالج کے چیئرمین ہیمنت کالمیگھ نے کہا کہ صدیقی کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ چھوٹے شہروں کے طلبہ قومی سطح کے داخلہ امتحانات، خصوصاً تحقیقی طبی اور دندان سازی کے شعبوں میں، تیزی سے زیادہ مسابقتی ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK