Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے کی آخری فلم’’جنا نائیگن‘‘ نے دنیا بھر میں ۲۶۰؍ کروڑ روپے کمائے

Updated: July 31, 2026, 10:10 PM IST | Mumbai

تمل سپر اسٹار وجے کی آخری فلم ’’جنا نائیگن‘‘ نے عالمی باکس آفس پر۲۵ء۲۶۰؍ کروڑ روپے (تقریباً ۶ء۲؍ ارب روپے) کی کمائی کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ تاہم فلم کے پروڈیوسر کے وینکٹ نارائنا کا کہنا ہے کہ فلم کو اے (صرف بالغوں کے لیے) سرٹیفکیٹ ملنے سے اس کی رسائی متاثر ہوئی۔

Jana Nayagan.Photo:INN
جنانائیگن۔ تصویر:آئی این این

 تمل سپر اسٹار وجے کی آخری فلم ’’جنا نائیگن‘‘ نے عالمی باکس آفس پر۲۵ء۲۶۰؍ کروڑ روپے  (تقریباً ۶ء۲؍ ارب روپے) کی کمائی کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ تاہم فلم کے پروڈیوسر  کے  وینکٹ نارائنا  کا کہنا ہے کہ فلم کو   اے (صرف بالغوں کے لیے)  سرٹیفکیٹ ملنے سے اس کی رسائی متاثر ہوئی کیونکہ اس کی وجہ سے خاندانی ناظرین اور کم عمر شائقین بڑی تعداد میں فلم نہیں دیکھ سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے:پی ایچ ڈی کی طالبہ سیما نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا


رپورٹس کے مطابق فلم نے آٹھویں روز ہندوستان میں تقریباً ۹۸ء۳؍ کروڑ روپے  کا نیٹ بزنس کیا، جس کے بعد اس کی ہندوستانمیں مجموعی نیٹ کمائی  ۴۸ء۱۵۳؍ کروڑ روپے  جبکہ ہندوستان میں مجموعی (گراس) کمائی  ۲۵ء۱۷۹؍ کروڑ روپے  تک پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر فلم کا مجموعی بزنس  ۲۵ء۲۶۰؍ کروڑ روپے  ریکارڈ کیا گیا۔  
پروڈیوسر وینکٹ نارائنا نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ فلم کویو/   اے  سرٹیفکیٹ  ملے تاکہ پورا خاندان ایک ساتھ سنیما گھروں میں جا کر فلم دیکھ سکے۔ ان کے مطابق فلم میں  لڑکیوں کے بااختیار بنانے (Girl Child Empowerment)  کا مثبت پیغام دیا گیا ہے، لیکن اے سرٹیفکیٹ نے اس کے ناظرین کا دائرہ محدود کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستان میں تاریخ رقم کی، کئی ریکارڈ توڑے


’’جنا نائیگن‘‘ کی ریلیز سے قبل فلم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سینسر سرٹیفکیٹ میں تاخیر، آن لائن لیک اور دیگر تنازعات شامل تھے۔ اس کے باوجود وجے کی مقبولیت اور شائقین کے زبردست جوش نے فلم کو مضبوط آغاز دلایا۔  اب فلم کو ہالی ووڈ کی بڑی ریلیزز، خصوصاً ’’دی اوڈیسی‘‘ اور ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘  سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جس کے باعث باکس آفس پر اس کی رفتار کچھ سست پڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK