• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ون ڈیزل نے پرینکا چوپڑہ کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دی

Updated: February 18, 2026, 7:10 PM IST | Los Angeles

لاس اینجلس میں فلم ’’دی بلف‘‘ کے پریمیر پر ون ڈیزل نے پرینکا چوپڑہ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے انہیں غیرمعمولی باصلاحیت قرار دیا اور کہا کہ وہ نیلسن منڈیلا کی طرح دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Vin Diesel and Priyanka Chopra. Photo: X
ون ڈیزل اور پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: ایکس

ہالی ووڈ اسٹار ون ڈیزل نے لاس اینجلس میں اپنی نئی فلم ’’دی بلف‘‘ The Bluff کے ورلڈ پریمیر کے موقع پر ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑہ کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے پرینکا کو ’’غیرمعمولی ٹیلنٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کا موازنہ جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا سے کیا۔ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ون ڈیزل نے کہا، ’’میں آپ کو ایک چھوٹا سا راز بتاتا ہوں۔ وہ اس فلم میں حیرت انگیز ہے، ایک ناقابلِ یقین صلاحیت کی مالک ہے۔ یورپ میں جب میرے بچوں کے لیے اسکریننگ ہوئی تو وہ ان کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ہم اپنی سالگرہ بھی شیئر کرتے ہیں، اور صرف ایک اور شخصیت جس کے بارے میں میں چاہتا ہوں کہ آپ سوچیں، وہ نیلسن منڈیلا ہیں۔ ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Patty Cardona (@jerryxmimi)

فلم کی ہدایت کاری فلاورز فرینک نے کی ہے اور اس کا ورلڈ پریمیر لاس اینجلس کے مشہور ٹی سی ایل چائنیز تھیٹر میں منعقد ہوا۔ ریڈ کارپٹ تقریب میں پرینکا چوپڑہ کے ساتھ ان کے شوہر اور گلوکار نک جونس بھی موجود تھے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں کارل اربن، صافیہ اوکلی گرین، تیمورا موریسن اور ویدانتن نائیڈو شامل ہیں۔ تقریب میں پروڈیوسر انتھونی روسو اور ان کی اہلیہ این روسو بھی شریک ہوئے، جبکہ اداکارہ شیرن اسٹون نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ون ڈیزل اپنی بیٹی ہانیہ ریلی سنکلیئر کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے، جس نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ میں اسٹارڈم کا کریڈٹ عرفان خان، ایشوریہ رائے کو دیا

’’دی بلف‘‘ ۱۹؍ ویں صدی کے کیریبین پس منظر میں بنائی گئی ایک ایکشن تھریلر ہے۔ اس میں پرینکا ایک سابق خاتون بحری قزاق کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کا ماضی دوبارہ سامنے آتا ہے اور وہ اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے جدوجہد پر مجبور ہو جاتی ہے۔ کہانی اس وقت شدت اختیار کرتی ہے جب ایک خطرناک سمندری ڈاکو، جس کا کردار کارل اربن ادا کر رہے ہیں، اس کے سر کی قیمت مقرر کر دیتا ہے۔یہ فلم اے جی بی او اسٹوڈیوز اور امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ یہ پرینکا اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے درمیان ان کی ۲۰۲۳ء کی سیریز ’’سیٹاڈیل‘‘ کے بعد ایک اور بڑا اشتراک ہے۔ کام کے محاذ پر پرینکا چوپڑہ جلد ہی ایس ایس راجہ مولی کی فلم ’’وارانسی‘‘ میں مہیش بابو کے مقابل نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK