لکشیا سین عالمی رینکنگ میں ٹاپ ۸؍ میں جگہ بنانے اور ورلڈ ٹور فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش میں ہیں۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 3:42 PM IST | Agency | Kumamoto
لکشیا سین عالمی رینکنگ میں ٹاپ ۸؍ میں جگہ بنانے اور ورلڈ ٹور فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش میں ہیں۔
ہندوستان کے لکشیا سین اور سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت نے بدھ کو کوماموتو ماسٹرس جاپان ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں سخت مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔آٹھویں سیڈ لکشیا سین نے کوماموتو پریفیکچرل جمنازیم میں ۴۹؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں چینی تائپے کے چی یو جین کو ۱۹-۲۱؍، ۱۸-۲۱؍ سے شکست دی۔ دوسری جانب سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ڈنمارک کے راسموس گیمکے کو تین گیمز میں ۱۸-۲۱؍،۱۶-۲۱؍ اور۲۲-۲۴؍ سے ہرایا۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹہ۸؍منٹ تک جاری رہا۔لکشیا سین عالمی رینکنگ میں ٹاپ ۸؍ میں جگہ بنانے اور سیزن کے اختتام پر ہونے والے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اس سپر۵۰۰؍ ٹورنامنٹ سے قبل وہ عالمی رینکنگ میں۱۰؍ویں مقام پر تھے۔پہلے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
یہ بھی پڑھئے: زمبابوے نے دونوں اننگز میں ۵۰۰؍ سے زائدرن بنا کر تاریخ رقم کی
ایک وقت چی یو جین نے۱۰-۱۴؍ سے چار پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی تھی جسے بڑھا کر۱۲-۱۶؍ کردیا۔ تاہم لکشیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے لگاتار چار پوائنٹس حاصل کئے اور اسکور۱۶-۱۶؍سے برابر کردیا۔ مقابلہ۱۹-۱۹؍ کی برابری پر پہنچا تو ہندوستانی کھلاڑی نے مسلسل ۲؍ پوائنٹس جیت کر پہلا گیم اپنے نام کرلیا۔دوسرا گیم بھی کافی سخت رہا۔ آخری لمحات میں چی یو جین آگے تھے لیکن لکشیا نے رفتار بڑھاتے ہوئے مسلسل تین پوائنٹس حاصل کئے اوربرتری بنا لی۔ اس کے بعد انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار دو گیم جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔کدامبی سری کانت نے ڈنمارک کے راسموس گیمکے کے خلاف زبردست واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ گیمکے نے پہلا گیم جیت لیالیکن دوسرے گیم میں سری کانت نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئےگیم کو فیصلہ کن مرحلے تک پہنچا دیا۔ فیصلہ کن گیم میں بھی سخت مقابلے کے بعد سریکانت نے جیت یقینی بنائی۔