بحیرۂ احمر، باب المندب اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کو فوری طور پرروکنے کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 2:54 PM IST | Agency | Riyadh
بحیرۂ احمر، باب المندب اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کو فوری طور پرروکنے کا مطالبہ۔
سعودی عرب کی کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امن و سلامتی کے قیام اور دہشت گردی و مجرمانہ ملیشیاؤں کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔
کابینہ نے بحیرہ احمر، باب المندب اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے تمام اقدامات فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اجلاس کے آغاز میں ولی عہد نے کابینہ کو بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور شام کے صدر احمد الشرع کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:اعظم خان کیخلاف مقدمہ کرنےوالا افسر خود پھنس گیا
انہوں نے سیرا لیون کے صدر ڈاکٹر جولیس ماڈا بیو کا موصولہ مکتوب بھی پیش کیا جبکہ کنیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اور یونان کے وزیراعظم کیریاکوس متسوتاکس کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ ان رابطوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر مسلسل رابطے کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔کابینہ نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کو ریلوے منصوبے کے ذریعے منسلک کرنے کے عمومی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ اس اقدام کو اسٹریٹیجک تعاون اور اقتصادی یکجہتی کے فروغ کے ساتھ مشترکہ خلیجی عمل کے اہداف کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔مقامی امورسے متعلق کابینہ نے حج کانفرنس اور نمائش کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خطاب کو بھی سراہا۔