• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وائرل لبوبو گڑیا ہالی ووڈ میں، سونی پکچرز نے فلم کے حقوق حاصل کئے

Updated: November 15, 2025, 9:02 PM IST | Los Angeles

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی لبوبو (Labubu) گڑیا، جو اپنی منفرد اور ’’خوبصورت بدصورت‘‘ شکل کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہوئی ہے، اب ہالی ووڈ کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی پکچرز نے فلم کیلئے حقوق خریدے ہیں۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این

چینی کھلونا برانڈ لبوبو (Labubu) حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر غیر معمولی حد تک وائرل ہو چکا ہے۔ اس مقبولیت نے بالآخر ہالی ووڈ کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق سونی پکچرز نے لبوبو گڑیا پر مبنی فلم بنانے کیلئے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ یہ فیصلہ انٹرنیٹ پر لبوبو کے پاپ کلچر کی تیزی سے بڑھتی شہرت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ اس ہفتے طے پایا ہے، تاہم ابھی تک فلم کیلئے کوئی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اسکرین رائٹر مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ نہ ہی یہ واضح ہے کہ مجوزہ فلم اینی میٹڈ ہوگی یا لائیو ایکشن۔ اگر فلم کامیاب رہی تو سونی اسے مکمل فرنچائز میں بدلنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’تھاما‘‘ کے ڈائریکٹر نے کہا:شاہ رخ خان ’ایم ایچ سی یو‘ کے کپتان امریکہ بن سکتے ہیں

یاد رہے کہ لبوبو گڑیا کا تصور ہانگ کانگ کے آرٹسٹ کیسنگ لنگ کی تخلیق ہے۔ یہ کردار دراصل لنگ کی کتابی سیریز “The Monsters” کا حصہ ہے، جہاں بڑی چوڑی آنکھوں، نوکیلے کانوں اور تیز دانتوں والی یہ فنکارانہ مخلوق ایک منفرد مگر دلکش مسکراہٹ کے ساتھ دکھائی دیتی ہے۔ اصل گڑیا چین کی معروف کمپنی پاپ مارٹ تیار کرتی ہے، جو دنیا بھر میں اپنے ’’بلائنڈ باکس‘‘ کھلونوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ۲۰۲۴ء کے آغاز میں لبوبو کے مخصوص کلیکشن نے اچانک دھماکہ خیز مقبولیت حاصل کی، جس کے نتیجے میں:پاپ کلچر میں ایک نیا ٹرینڈ، خصوصی لبوبو کیفے، میمرابیلیا کی دکانیںاور انفلونسرز کے ذریعے وسیع پروموشن، سب تیزی سے سامنے آنے لگے۔

یہ بھی پڑھئے: انعام الحق اپنی اداکاری اور قلم سے نمایاں رہے ہیں

خصوصاً کے پاپ گروپ بلیک پنک کی رکن لیزا نے لبوبو کو بطور فیشن لوازمات استعمال کر کے اس کی مقبولیت کو مزید بڑھایا، جس نے اسے جین زی صارفین میں ایک میگا ٹرینڈ بنا دیا۔ لبوبو سے پہلے بھی ہالی ووڈ میں کھلونوں پر مبنی فلموں کی کامیاب مثالیں موجود ہیں۔ لیگو مووی نے دنیا بھر میں شاندار پذیرائی حاصل کی جبکہ ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی گریٹا گیروِگ کی باربی نے ایک ارب ڈالر سے زائد کمائی کی اور آسکر کی آٹھ نامزدگیاں حاصل کیں۔ ان کامیابیوں نے فلم اسٹوڈیوز کو کھلونوں کی دنیاؤں کو بڑے پردے پر لانے کیلئےمزید پرجوش کر دیا ہے، اور اب لبوبو کی باری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK