اداکار وشال ملہوترہ نے کہا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے درمیان جھگڑے میں پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو برا بھلا نہیں کہتے۔ انہوںنے مزید کہاکہ شاہ رخ خان سے ملنے کے ۳۰؍ سیکنڈ بعد مجھے محسوس ہوا کہ میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں۔
EPAPER
Updated: August 27, 2025, 3:07 PM IST | Mumbai
اداکار وشال ملہوترہ نے کہا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے درمیان جھگڑے میں پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو برا بھلا نہیں کہتے۔ انہوںنے مزید کہاکہ شاہ رخ خان سے ملنے کے ۳۰؍ سیکنڈ بعد مجھے محسوس ہوا کہ میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں۔
اداکار وشال ملہوترہ نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی یادوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اداکاروں نے کئی برسوں قبل اپنے درمیان ہونے والے تنازع کو کس طرح سنبھالا تھا۔ وشال ملہوترہ نے ’’قسمت کنیکشن‘‘ (۲۰۰۸ء) کے پوسٹ پروڈکشن (۲۰۰۸ء) کے درمیان شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی ملاقات نے مجھ پر گہرے نقوش چھوڑے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان تعریف کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے: سونو نگم
وشال ملہوترہ نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وقت ایک اسٹوڈیو تھا جسے شنکر احسان لوئے چلاتے تھے جہاں ہم ڈبنگ کرتے تھے۔ شاہ رخ خان اپنی باری میں آئے۔ ہم سب بیٹھے ہوئے تھے اور ان سے ملنے کے ۳۰؍ سیکنڈ بعد مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں اور میں ان کیلئے خاص اور اہم ہوں۔ جیسے سپر اسٹار وہ نہیں میں ہوں۔‘‘ بعد ازیں وشال ملہوترہ نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو رتیش دیشمکھ کی پارٹی میں اس وقت ایک ساتھ دیکھا تھا جب یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ دونوں آپس میں گفتگو نہیں کررہے ہیں۔ وشال ملہوترہ نے کہا کہ ’’ایک طرح کا تذبذب تھا کیونکہ سب جانتے تھے کہ ان کے درمیان کیا چل رہا ہے لیکن میں ایک بات جانتا ہوں کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے پیٹھ پیچھے کبھی ایک دوسرے کی برائی نہیں کی۔ اگرکوئی غلط بیانی کر کے انہیں بھڑکانے کی کوشش کرتا تو وہ اس شخص کو چپ کرا کر جانے کیلئے کہہ دیتے تھے۔ میرے نزدیک یہ سمجھداری ہے اور میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ میں نےاپنی آنکھوں کے سامنے یہ دیکھا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ٹیلر سویفٹ موسیقی سے ایک بلین ڈالر کا ہندسہ پار کرنے والی تاریخ کی پہلی خاتون
وشال ملہوترہ نے ’’سلمان عشق‘‘کے سیٹ پر سلمان خان کی موجودگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’محبوب اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ ختم ہوچکی تھی۔ اچانک افراتفری پھیل گئی کہ سلمان خان آرہے ہیں۔ ہر کوئی چوکنا ہوگیا اور انتظار کرنے لگے۔ ایک گھنٹے تک ہر کوئی یہی کہتا رہا کہ وہ آرہے ہیں اور بالآخر سلمان خان سیاہ گنجی زیب تن کرتے ہوئے آئے اور وہ کافی اچھے لگ رہے تھے۔ یہ ان کی قدرتی خوبصورتی ہے۔‘‘