Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’وار ۲‘‘ میں شاہ رخ اور سلمان نہیں بلکہ بوبی دیول مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے

Updated: August 11, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ میں بوبی دیول ویلن کا کردار نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Bobby Deol. Photo: INN
بوبی دیول۔ تصویر: آئی این این

رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر فلم ’’وار ۲‘‘ کے ذریعے پہلی مرتبہ اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ تاہم، حالیہ رپورٹس کےمطابق فلم کی کاسٹ میں توسیع ہونےو الی ہے۔ قبل ازیں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان فلم میں بطور مہمان اداکار نظر آسکتے ہیں لیکن سپر اسٹار نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی فلم میں نظر نہیں آئے گا۔ تاہم، بوبی دیول فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: سنیل شیٹی نےایکشن کے ساتھ مزاحیہ کردار بھی ادا کئے

نہ ہی ٹائیگر اور نہ پٹھان 
پروڈکشن سے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’وار ۲‘‘میں وائے آر ایف اسپائی یونیورس کے ایجنٹس سلمان خان اور شاہ رخ خان نظر نہیں آئیں گے لیکن فلم کے چند مناظر میں ان کا حوالہ ضرور دیاگیا ہے۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’وار ۲‘‘ میں نہ ہی ٹائیگر اور نہ پٹھان نظر آئیں گے لیکن چند مقامات پر ان کے ناموں کا ذکر ضرور کیا جائے گا۔ ’’وار ۲‘‘ کے کریڈیٹ سیکوئنس پروڈکشن ہاؤس کی اگلی فلم ’’الفا‘‘ کا حوالہ بھی دیا جائے گا جس میں عالیہ بھٹ اور شروری نے کلیدی کردار نبھایا ہے۔ آدتیہ چوپڑہ تینوں سپر اسٹاروں کو ایک ہی فلم میں دکھانے کے بجائے فلم کی کہانی کو آگے بڑھانے کے اپنے وژن پر قائم ہیں۔ وہ تینوں سپر اسٹاروں کی ری یونین کیلئے بڑا پروجیکٹ تیار کر رہے ہیں جو فی الحال تکمیل کر مرحلے میں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹائیگر شروف اور سنجے دت کی ’’باغی ۴‘‘ کا ٹیزر ریلیز

بوبی دیول ویلن کے کردار میں
فلم سے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی غیر موجودگی سے مداحوں کو حیران کیا ہے لیکن انہیں اس مرتبہ بوبی دیول کو ویلن کے کردار میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’وار ۲‘‘سے آدتیہ چوپڑہ بوبی دیول کو بھی اس یونیورس کا حصہ بنائیں گے۔ یہ بوبی دیول کے کردار کا شاندار تعارف ہوگا۔ بوبی دیول فلم میں ویلن کا کردار نبھائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK