رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ کو سی بی ایف سی نے یو اے ۱۶؍ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ فلم کا دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۵۳؍ منٹ ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ یش راج اسپائی یونیورس کی طویل فلم ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 05, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ کو سی بی ایف سی نے یو اے ۱۶؍ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ فلم کا دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۵۳؍ منٹ ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ یش راج اسپائی یونیورس کی طویل فلم ہوگی۔
سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفیکشن (سی بی ایف سی) نے رتیک روشن اورجونیئر این ٹی آر کی متوقع فلم ’’وار ۲‘‘ کو یو اے ۱۶؍ سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا دورانیہ ۲؍ گھنٹے ۵۳؍ منٹ ہوگا۔پرانی رپورٹس میں فلم کا رن ٹائم ۳؍ گھنٹے سے زیادہ بتایا گیا تھا۔ تاہم، یہ یش راج اسپائی یونیورس (وائے آر ایف) کی طویل فلموں میں سے ایک ہوگی۔ اگلے چند دنوں میں فلم کو سی بی ایف سی کی طرف سے سرٹیفکیٹ دیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سپرمین‘‘: ۲۰۰۸ء کے بعد پہلی بار ڈی سی، مارول کو پچھاڑنے میں کامیاب
فلم کی کاسٹ اورپے چیکس
’’وار ۲’’ اور رتیک روشن میجر کبیر ڈھالیوال کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ جونیئر این ٹی آر اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ جونیئر این ٹی آر فلم میں ویلن کا کردار نبھائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق رتیک روشن کو اس فلم کیلئے ۵۰؍ کروڑ روپے جبکہ جونیئر این ٹی آر کو ۷۰؍ کروڑ روپے کی فیس ادا کی گئی ہے۔