اینڈرسن تینڈولکر ٹرافی کی ٹیسٹ سیریز میں دونوں تیز گیندبازوں نے اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ دونوں کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے-
EPAPER
Updated: August 06, 2025, 9:02 PM IST | New Delhi
اینڈرسن تینڈولکر ٹرافی کی ٹیسٹ سیریز میں دونوں تیز گیندبازوں نے اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ دونوں کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے-
حال ہی میں ختم ہونے والی اینڈرسن-تینڈولکر ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی کے بعد جہاں مہمان ٹیم نے سیریز۲۔۲؍ سے برابر کردی، وہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اب اپنے اہم کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد سراج اور جسپریت بمراہ کا ایشیا کپ سے قبل ٹیسٹ ہوسکتا ہے۔
حالیہ دنوں میں ہندوستان کے لیے سب سے خاص سیریز میں سے ایک میں تیز گیند باز محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بمراہ نے ۵؍ میں سے صرف ۳؍ میچ کھیلے، لیکن سراج اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۱۸۵؍ سے زیادہ اوور کروائے اور پانچوں ٹیسٹ میں۲۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ پچھلے ۲؍ مہینوں میں کام کے بھاری بوجھ کو دیکھتے ہوئے، بی سی سی آئی اب۹؍ ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے پہلے ان دونوں کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:تینڈولکر نے کی محمد سراج کی تعریف
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اب اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ دونوں تیز گیند باز ایک ماہ کے وقفے کے دوران پوری طرح فٹ ہوں۔ ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اگست کے آخر میں ہونے والی سلیکشن میٹنگ سے قبل ان کی فٹنیس کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز۹؍ ستمبر سے ہوگا جب کہ ہندوستان اپنا پہلا میچ۱۰؍ ستمبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف کھیلے گا جب کہ فائنل۲۸؍ ستمبر کو ہونا ہے۔
صرف۶؍ ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میچ ہیں اس کے باوجود بی سی سی آئی کوئی جوکھم نہیں لینا چاہتا کیونکہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے فوراً بعد۲؍ اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
گل ،یشسوی اور سدرشن میں سے کون ؟
اگر ہندوستان۲۸؍ ستمبر کو براعظمی ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیتا ہے تو ویسٹ انڈیز کے خلاف گھر پر ٹیسٹ سیریز ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد شروع ہوگی۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ۲؍ اکتوبر سے احمد آباد میں کھیلا جانا ہے۔ یشسوی گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں شاندار فارم میں تھے اور۱۶۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۵۵۹؍ رن بنائے تھے، جبکہ گل نے۱۵؍ میچوں میں۱۵۵؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۶۵۰؍ رن بنائے تھے۔ اسی وقت گجرات ٹائٹنس میں گل کے اوپننگ پارٹنر سائی سدرشن نے۱۵۶؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۷۵۹؍ رن بنائے تھے اور اورنج کیپ کا دعویٰ کرنے میں کامیاب رہے۔
بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ ۵؍ ہفتوں کے وقفے اور کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے، سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کی شاندار کارکردگی کے باوجود، تینوں کو ٹی ۲۰؍ ٹیم میں جگہ ملنی چاہیے۔ ایشیا کپ میں۲۱؍ دنوں میں ۶؍ ٹی ۲۰؍ میچ ہوں گے اگر کوئی فائنل تک کھیلتا ہے اور یہ زیادہ بوجھ نہیں ہے، تاہم سلیکٹرس ایشیا کپ کے لیے۱۷؍ رکنی اسکواڈ کے انتخاب کی اجازت ملنے کے بعد تمام متبادل پر غور کریں گے۔