Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’وار ۲‘‘ کا نیا پوسٹر ریلیز، رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اور کیارا ایڈوانی نئے لک میں

Updated: June 26, 2025, 5:19 PM IST | Mumbai

رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اور کیارا ایڈوانی کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار ۲‘‘کا نیا پوسٹر ریلیز کیا گیاہے۔ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’وار ۲‘‘ پر ملے جلے تاثرات کے بعد ایان مکھرجی نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں رتیک روشن، جونیئر این ٹی آراور کیارا ایڈوانی کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رتیش دیشمکھ کی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ میں ودیا بالن ہیروئن کا کردار نبھائیں گی

پوسٹر کے بارے میں
رتیک روشن کے پوسٹر میں انہیں کلہاڑی پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جونیئر این ٹی آر کے پوسٹر میں انہیں دونوں ہاتھوں سے گولی چلاتے اور کیارا ایڈوانی کے پوسٹر میں انہیں سیاہ رنگ کے آؤٹ فٹ میں گن لئے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ایان مکھرجی اور وائے آر ایف نے لکھا ہے کہ ’’ آپ نے کبھی ایسی جنگ نہیں دیکھی ہوگی۔ ’’وار ۲‘‘ میں ۵۰؍ دن رہ گئے ہیں، یہ ہندی، تیلگو اور تمل میں ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ءکو دنیا بھر کے سنیمامیں ریلیز ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: خوفزدہ ہوں کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کیسی دنیا چھوڑ کر جارہے ہیں: علی فضل

مداحوں کے ردعمل
ٹیزر کی طرح ہی فلم کے پوسٹر پر بھی صارفین نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔ اکثریت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ پوسٹر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ایک صارف نے کمیٹ کیا ہے کہ ’’مجھے نہیں معلوم لیکن یہ پوسٹر مداح کا بنایا ہوا پوسٹر معلوم ہوتا ہے۔ بڑی پروڈکشن کمپنی اس طرح کی کوالیٹی کا کچھ نہیں بنا سکتی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم ابھیشیک شرما کی اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ میں کلیدی کردارنبھائیں گے

’’وار ۲‘‘
رتیک روشن، جونیئر این ٹی آراور کیارا ایڈوانی کی اداکاری سے سجی یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK