Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپنرز کے جال میں پھنسی ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم کی شکست، آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ

Updated: March 30, 2026, 6:04 PM IST | New Delhi

آسٹریلیا کی تین ماہر اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کے جال میں الجھا دیا، جس کی بدولت تہلیا میک گرا کی قیادت میں مہمان ٹیم نے۹۰؍ رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

Australian Player.Photo:X
آسٹریلیا کی کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

آسٹریلیا کی تین ماہر اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کے جال میں الجھا دیا، جس کی بدولت تہلیا میک گرا کی قیادت میں مہمان ٹیم نے۹۰؍ رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
کپتان تہلیا میک گرا کی قیادت میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۶۹؍ رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے بیتھ مونی نے انجری سے واپسی کے بعد ۱۰۴؍ گیندوں پر ۶۵؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔
فوبی لیچ فیلڈ (۴۶؍رن) اور جارجیا وول (۲۳؍رن ) نے پاور پلے میں ۶۲؍ رنز کا تیز آغاز فراہم کیا، لیکن ویسٹ انڈیز کی اسپنرز نے جلد ہی ۱۸؍ رنز کے اندر۴؍ وکٹ گرا کر آسٹریلیا کو مشکل میں ڈال دیا۔ ایلیس پیری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔ لوئر آرڈرمیں گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  آخری اوورز میں جارجیا ویرہیم ( ۳۹؍رن)، نکولا کیری (  ناٹ آؤٹ ۳۰؍رن) اور الانا کنگ ( ناٹ آؤٹ ۲۷؍رن) نے تیزرفتار بلے بازی کی، جس کی مدد سے آخری ۵؍ اوورز میں ۵۰؍ رنز بنے۔

یہ بھی پڑھئے:گرین کے گیند بازی نہ کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیے : رہانے


ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسپنرز نے درمیانی اوورز میں دباؤ ضرور بنایا اور ایک موقع پر آسٹریلیا ۴؍ وکٹ پر ۸۲؍ رنز تک محدود ہو گیا تھا، تاہم مونی کی ثابت قدمی نے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ٹاپ آرڈر کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد، انجری سے واپسی کرنے والی بیتھ مونی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی ایک یادگار اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے ۱۰۴؍ گیندوں پر۶۵؍ رنز بنا کر آسٹریلیائی اننگز کو سہارا دیا، جس کی بدولت ٹیم ۷؍ وکٹوں پر ۲۶۹؍ رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ-ایران بحران کی وجہ سے شاہ رخ کی ’’کنگ‘‘ کی دبئی کی شوٹنگ منسوخ


ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ۴۶؍ اوورز میں ۱۷۹؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک موقع پر۹؍ وکٹوں پر محض ۱۳۰؍ رنز بنا سکی تھی۔ کپتان میتھیوز، اسٹیفنی ٹیلر اور ڈینڈرا ڈوٹن جیسی تجربہ کار کھلاڑی صرف ۷؍ گیندوں کے وقفے میں آؤٹ ہو گئیں۔آخری میں ایفی فلیچر ( ناٹ آؤٹ۳۲؍رن ) اور کرشمہ رام ہارک (۱۴؍رن) نے آخری وکٹ کے لیے ۴۹؍ رنز کی مزاحمتی شراکت داری قائم کر کے شکست کے فرق کو کم کیا، تاہم پوری ٹیم ۴۶؍ اوورز میں۱۷۹؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسپن گیندبازوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، جہاں جارجیا ویئرہم نے ۳؍ وکٹ، ایشلے گارڈنر نے۳؍ جبکہ الانا کنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے ایک میچ باقی رہتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK