• Thu, 01 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا انجلینا جولی ۲۰۲۶ء میں لاس اینجلس چھوڑ دیں گی؟

Updated: January 01, 2026, 4:04 PM IST | Los Angeles

انجلینا جولی ۲۰۲۶ء میں بیرونِ ملک منتقل ہو کر زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ اپنے بچوں کے بالغ ہونے کے بعد، وہ لاس اینجلس سے ہٹ کر ایک نئی ترتیب چاہتی ہیں جو ذاتی سکون، تخلیقی آزادی اور عالمی وابستگیوں کے لیے زیادہ موزوں ہو۔

Angelina Jolie. Photo: INN
انجلینا جولی۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی مبینہ طور پر نئے سال کے قریب آتے ہی اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق، جولی بیرونِ ملک منتقل ہونے کے منصوبوں پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں اور ۲۰۲۶ء کو ایک نئے مقام سے شروع کرنے کے خیال پر خاصی پُرجوش ہیں۔ اندرونی ذرائع نے بتایا کہ جولی کافی عرصے سے نقل مکانی کے بارے میں سوچ رہی تھیں اور کسی دوسرے ملک میں رہنے کا تصور انہیں ذاتی اور خاندانی دونوں سطحوں پر پرکشش لگتا ہے۔ ذریعے کے مطابق: ’’وہ اب ایسی زندگی کے لیے تیار ہیں جس کا مرکز لاس اینجلس نہ ہو۔ ان کے پاس کئی ایسے پروجیکٹس ہیں جن کے بارے میں وہ بہت پُرجوش ہیں، اور وہ خود کو بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ وہ ۲۰۲۶ء کی منتظر ہیں، کیونکہ اس کے بعد ان کے پاس زیادہ لچک ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مَیں ’’دھرندھر‘‘ جیسی فلم کبھی نہیں بناؤنگا: ’اکیس‘ کے ہدایتکار سری رام راگھون

۴۹؍ سالہ جولی طویل عرصے سے اپنے ہالی ووڈ کیریئر کو بین الاقوامی منصوبوں، انسانی ہمدردی کے کام اور مختلف عالمی ثقافتوں میں گہری دلچسپی کے ساتھ متوازن رکھتی آئی ہیں۔ برسوں کے دوران انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور ذاتی وابستگیوں کے تحت دنیا بھر میں سفر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وہ خاص طور پر اپنے جڑواں بچوں ناکس اور ویوین کے ۱۸؍ برس کے ہونے کا انتظار کر رہی ہیں، جو جولائی ۲۰۲۶ء میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے مستقل طور پر بیرونِ ملک منتقل ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اگرچہ منتقلی کی جگہ اور وقت سے متعلق کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، مگر جولی کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس مرحلے پر ایک نئی ترتیب چاہتی ہیں جو انہیں نئی توانائی اور بہتر توجہ فراہم کر سکے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ جولی کبھی بھی لاس اینجلس میں مستقل طور پر رہنے کی خواہش مند نہیں تھیں، تاہم بچوں کی تحویل سے متعلق انتظامات کے باعث انہیں ایسا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے: بیونسے ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل

جولی کئی دہائیوں سے عوامی توجہ کا مرکز رہی ہیں،چاہے وہ ان کا فلمی کیریئر ہو یا انسانی حقوق کے لئے ان کی وکالت۔ ان کی ذاتی زندگی بھی میڈیا کی کڑی نگرانی میں رہی، خصوصاً ان کی بریڈ پٹ سے ہائی پروفائل علا حدگی اور بچوں کی مشترکہ پرورش کے معاملات۔ سابق جوڑے کے چھ بچے ہیں: میڈڈوکس (۲۴)، پیکس (۲۲)، زہرا (۲۰)، شیلو (۱۹)، اور جڑواں ناکس و ویوین (۱۷)۔

یہ بھی پڑھئے: شاہد ، کریتی اور رشمیکا کی ’’کاک ٹیل ۲‘‘ اگست ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوسکتی ہے

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق: ایک طویل قانونی باب
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق ہالی ووڈ کی طویل ترین اور سب سے زیادہ زیرِ بحث علا حدگیوں میں شمار ہوتی ہے۔ جولی نے ستمبر ۲۰۱۶ء میں، ۱۲؍ برس ایک ساتھ رہنے اور دو برس کی شادی کے بعد، طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ تقریباً آٹھ سال کی قانونی کارروائی کے بعد، دونوں بالآخر دسمبر ۲۰۲۴ء میں طلاق پر متفق ہوئے۔ اس علاحدگی کے دوران اثاثوں کی تقسیم، چھ بچوں کی تحویل، اور مشترکہ جائیدادات،بشمول چیٹو میراول،پر پیچیدہ مذاکرات ہوئے۔ پیج سکس کے مطابق، جولی نے عدالت میں جمع کرائے گئے ایک اعلامیے میں کہا:’’ وہ واقعات جنہوں نے مجھے اپنے سابق شوہر سے علاحدگی پر مجبور کیا، میرے اور ہمارے بچوں کے لیے جذباتی طور پر نہایت مشکل تھے۔ طلاق کے لیے درخواست دینے کے بعد، میں نے بغیر کسی معاوضے کے لاس اینجلس اور میراول میں اپنے خاندانی گھروں کا کنٹرول چھوڑ دیا، اس امید کے ساتھ کہ وقت کے ساتھ معاملات بہتر ہو جائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK